8 مئی کو جناح کنونشن سینٹر میں کنووکیشن
سریمنی کا انعقاد کیا جائیگا، نگران شوریٰ خصوصی بیان فرمائیں گے
پاکستان
کے دار الحکومت اسلام آباد میں قائم جناح کنونشن سینٹر میں کنز المدارس بورڈ کے
زیر اہتمام 8 مئی 2024ء بروز بدھ عظیم الشان Convocation
Ceremonyکا
انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں مفتیان کرام،
علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول شرکت کریں
گے۔
اس عظیم الشان تقریب میں (9:50 PM) مفتی اہلسنت شیخ الحدیث مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور (10:20 PM) نگران مرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے مخصوص
انداز میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تقریب کے اختتام پر کنز المدارس کے تحت پوزیشن حاصل
کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ایوارڈ دیئے جائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس Convocation
Ceremony میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔