اسلام آباد میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں زون 5 اسلام آباد کے UC نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کاجائزہ لیا نیز 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں زون 2 اسلام آباد کے ایریا اور سیکٹر نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے اعتبار سے تربیت کی اور 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امیرِ اہلِ سنت  حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ سویڈن میں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل دکھایا گیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی بروز جمعۃ المبارک کو یومِ تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر سوئیڈن میں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دلسوز واقعے کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی بروز جمعۃ المبارک یومِ تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہےکہ قرآن پاک کی بے حرمتی گھناؤنا عمل ہے، اس واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کا دل رنجیدہ ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ تلاوتِ قرآن کے موقع پردنیا بھر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری صاحبان ایک پارےکی تلاوت کریں گے جسے اجتماع میں شریک عاشقان رسول باآدب ہوکر سنیں گے۔ جبکہ جمعۃ المبارک کو دعوتِ اسلامی سے وابستگان اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اپنے طور پر ایک ایک پارے کی تلاوت فرمائیں گے۔ (رپورٹ: محمود عطاری کراچی)


نیکی کی دعوتِ عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کےذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوئی اور اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے جہلم میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف بھی دیئے اوردیگر کئی اہم امو رپر مشاورت کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔(رپورٹ:عابد عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

علمِ دین حاصل کرنے کا ایک ذریعہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرناہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پروقتاً فوقتاً  منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جس کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جاتا ہے نیز مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے حاضرین کو دینِ اسلام کی تعلیمات اور واقعات کے بارے میں بتاتے ہیں۔بعدِ بیان ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اعلانات، ذکر اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 جولائی 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد کے ہفتہ وار اجتماع میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی،جامع مسجد فیضانِ جیلان کلفٹن بلاک 8 کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور جامع مسجد رضا کورنگی 4 نمبر کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہے کہ حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں ہونے والا دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 8:00 بجےتلاوتِ قراٰن سے ہوگا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے اراکین شوریٰ مولاناحاجی عبدُالحبیب عطاری اور حاجی وقار ُالمدینہ عطاری نے دانیال ہاوس راولپنڈی پنجاب کا دورہ کیا جہاں سابق سینیٹر چوہدری تنویر اور ان کے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال سمیت چوہدری اُسامہ سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں دعوت ِاسلامی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیانیز کورونا، سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں خدمات کے پروسیس کا مرحلہ بھی بتایا جس پر چوہدری تنویر نے دعوت اسلامی کے بڑھتے ہوئے دینی کاموں پر خوشی کا اظہار کیااور رکن شوری کی ترغیب دلانے پر مسجد تعمیر کروانے کی اچھی نیت پیش کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چوہدری تنویر کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی اور انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت‘‘ سمیت دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  تحصیل مریدکے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران حاجی عبدُالرشید عطاری نے آنے والے دنوں میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی مریدکے میں آمد کے موقع پر منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع کے انتظامات کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


حضرت عثمان غنی وہ خوش نصیب صحابی ہیں کہ انہیں رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے کئی بار جنت کی بشارت دی

اللہ کے فضل سے عثمان غنی وہ بلند رتبہ صحابی ہیں جن کیلئے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ساری رات دعا فرمائی

آپ کو18ذوالحجہ کو بھوکے پیاسے نہایت مظلومیت کیساتھ شہید کیا گیا،کلثوم مسجد میں بیان

کراچی(رپورٹ:محمود عطاری) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے کہا ہے کہ یوں تو ہر صحابی ہی جنتی ہے،البتہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں کہ ان کو مالک جنت،قاسم نعمت رسول رحمت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ایک بار نہیں بلکہ کئی بار جنت کی بشارت دی،جنت میں ہر نبی کا ایک رفیق ہوگا اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے جنت کے رفیق حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کلثوم مسجد ڈرگ کالونی میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ ابتدا ء ہی میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے تھے،آپ عشرہ مبشرہ یعنی زبان مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جنت کی بشارت پانے والے 10صحابہ کرام میں سے ہیں،سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی دوشہزادیاں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے نکاح میں دیں۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے کہا کہ محبوب خدا سرور انبیاء صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی رضا مل جانا کوئی عام بات نہیں،بہت بڑی فضیلت ہے،آخرت میں اہل جنت کو جو سب سے بڑا انعام ملے گا وہ اللہ پاک کی رضا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ اللہ پاک کی رضا ملتی کیسے ہے، انہوں نے کہا کہ جس سے اللہ پا ک کے محبوب ﷺ راضی ہوجائیں،وہ آخرت کے سب سے بڑے انعام یعنی اللہ پاک کی رضا کا مستحق ہوجاتا ہے اور اللہ پاک کے فضل سے عثمان غنی رضی اللہ عنہ وہ بلند رتبہ صحابی ہیں کہ رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ساری رات آپ کیلئے دعا فرمائی کہ یا اللہ میں عثمان سے راضی ہوں توبھی اس سے رضی ہوجا۔

حاجی محمد شاہد عطاری نے کہا کہ یہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی خوش بختی ہے کہ سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے آپ کیلئے ساری رات دعا کی اور آپ کیلئے اللہ پاک کی رضا طلب کرتے رہے،جس سے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راضی ہوجائیں اسے اور کیا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مسلمانوں کی کثرت رائے سے حضرت عثمانی غنی رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے،12سال تک آپ خلیفہ رہے،18ذوالحجہ 35ہجری کو بھوکے پیاسے نہایت مظلومیت کے ساتھ شہید کیا گیا۔


مسجد حرام اورمسجد نبوی کی توسیع کی ضرورت پر جگہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے پیش کی

آپ نے مسلمانوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کیا،کاش ہم بھی دکھیاری امت کیلئے کچھ کرسکیں

حیدر آباد(رپورٹ:محمود عطاری) دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگرا ن حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی یقینا قطعی جنتی ہیں،جنتی ہونے کی حیثیت سے آپ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار خود مالک جنت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے باقاعدہ جنت خرید ی بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو جام میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی کیا عظیم شان ہے آپ کو مسجد بنانے کا کتنا شوق تھا،مسجد حرام کی توسیع کی ضرورت ہوئی،جگہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،مسجد نبوی شریف کی توسیع کی ضرورت ہوئی جگہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،اس کے علاوہ بھی مسجدیں بنانا،مسجد کی تعمیرمیں حصہ لینا آپ کے پاکیزہ اوصاف میں سے ہے۔

حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ مسلمانوں کی خوب خیر خواہی کرنے والے تھے،آپ نے تنگی کے وقت اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کردیا،کاش حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے صدقے ہم بھی خیر خواہی کرنے والے بن جائیں،بھوکوں کو کھانا کھلائیں، پیاسوں کو پانی پلائیں،خشک علاقے جہاں پانی کی کمی ہو،وہاں پانی کا انتظام کردیں ،پریشان حالوں کے کام آئیں، ان کے ساتھ غم بانٹیں،بے سہاروں کا سہارا بنیں غرض ہم مسلمانوں کے کام آنے ولے،ان کی بھلائی چاہنے والے اور جہاں تک ہوسکے دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے بن جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی چاہئے کہ محبوب خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی کوشش کریں،نیک کام کریں،گناہوں سے بچیں،درود پاک پڑھیں،ذکر اللہ کریں،قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت کریں،مکی مدنی مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کا غم بانٹا کریں،عاشقان رسول کے ساتھ ہمدریاں کریں دوسروں کے کام آیا کریں،ایسا کریں گے تو ان شاء اللہ الکریم اللہ پاک کے پیارے نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم سے راضی ہوجائیں گے،اگر رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راضی ہوگئے تو ان شاء اللہ الکریم اللہ پاک بھی راضی ہوجائے گا۔


4جولائی 2023ء  بروز منگل گوجرانوالہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی خوشی محمد عطاری مدنی کے چچا کے انتقال پر سٹی مشاورت کے نگران محمد یعقوب عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا عبدُالرحمٰن عطاری مدنی نے ان سے رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ داران نے خوشی محمد عطاری مدنی سے چچا کے انتقال پر تعزیت کی نیز مرحوم کےایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کروائی ۔(رپورٹ: عبدالرحمن عطاری مدنی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 6 جولائی 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات فیضِ مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جامع مسجد کلثوم ڈرگ کالونی کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی، الشریف میرج ہال دیپال پور روڈ قصور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، جامع مسجد حسینی مین جیٹی جزیرہ بابا بھٹ شاہ کیماڑی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران ساؤتھ افریقہ کی فیضان مدینہ مسجد لوڈیم پریٹوریا میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں حاجی عبد الحبیب عطاری ساؤتھ افریقہ کے وقت کے مطابق رات 7:35 جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق 10:35 پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے انگلش مدنی چینل پر Liveنشر کیا جائیگا۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے علاقے/شہر میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


عید قرباں کے موقع  پر پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کے تحت دین متین کی ترقی و اشاعت میں مالی تعاون کے سلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے بقرہ عید کے تینوں دن قربانی کی کھالیں اکٹھی کیں۔

اس سلسلے میں شادباغ یوسی بھگت پورہ سمیت مختلف مقامات پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے اسٹا ل اور کیمپ لگائے گئے جہاں اسلامی بھائیوں نے علاقوں سے جمع ہونے والی کھالیں اکھٹی کیں ۔

صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری اور صوبہ پنجاب مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےتینوں دن کھالوں کے کیمپوں پرجاکراسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

اس کے علاوہ مدرسۃُ المدینہ طیبہ کالونی، چائنہ سکیم، فیض عالم اورفیضان زم زم کےبچوں اورمدنی عملےکی بہت کوششیں رہیں اور انہوں نے سابقہ سال سےزیادہ کھالیں اکھٹی کیں۔(رپورٹ: صوبہ پنجاب مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)