21اپریل 2024ءبروز اتوار   فیصل آباد،اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم ٹاؤن میں واقع جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ میں یاد رمضان و گیارہویں شریف کے سلسلے میں عید ملن اجتماع منعقد ہوا۔

یاد ِ رمضان اجتماع میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں اعتکاف کرنے والے عاشقان رسول کو جس طرح رمضان میں مسجد آباد کی تھی اس طرح دوبارہ مسجد میں اپنا دل لگانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور ہر ماہ گیارہویں شریف کی نیاز کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ 12دینی کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اس علاقے سے ہر ہفتے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ہدف دیا۔مزید ہفتہ وار اجتماع میں گاڑیاں لیکر آنے والے ذمہ داران کو تحائف بھی دیئے۔

آخر میں اسی مسجد میں روزانہ نماز عشا کے بعد 30منٹ کے نماز کورس کی کلاس کا بھی اعلان کیا جس پر شرکا نے کورس میں شرکت کرنے پر اپنی رضا مندی کااظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)