(کراچی: ویب ڈیسک)گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔ اجتماع میں مفتی اہل سنت مفتی محمد  قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کو نمازوں کا اہتمام کرنے،دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سمیت مختلف نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماعِ پاک میں کراچی کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ہر طرح کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے فائر برگیڈ اور ایمبولینس کا عملہ بھی فیضانِ مدینہ میں موجود تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے جبکہ پوری اجتماع گاہ کی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی تھی۔

واضح رہے کہ دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ہر جمعرات کو مغرب کی نماز کے بعد دنیا بھر میں منعقد ہوتا ہے جس میں لاکھوں عاشقانِ رسول شرکت کرکے اپنی آخرت کو سنوارنے میں کوشاں رہتے ہیں۔