18 اپریل کومدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں حاجی اظہر عطاری
بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18 اپریل 2024ء بعد نماز مغرب
دنیابھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ
شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماع میں
تلاوت کلامِ پاک، نعت شریف، بیان، ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے
جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول شریک ہوکر اپنی اصلاح کرتے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق مین بازار رندھیر باگڑیاں ضلع سیالکوٹ سے رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری
مدنی چینل پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، مدنی
مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، مدنی مرکز
فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد
مدینہ کھارادر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی
حسن چورنگی کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی،
رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ 8/9TALBOT STREET, DUBLIN 1,DO1HC56
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔