5 مئی2024 کوعازمینِ حج کے لئے فیضانِ مدینہ
کراچی میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا
الحمدللہ عزوجل ہر
سال کی طرح اس سال بھی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
5مئی2024بروز اتوار بعد نماز ظہر ہونے
جارہا ہے ایک عظیم الشان حج تربیتی اجتماع جس کا انعقاد عالمی مدنی مدکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
ہوگا ۔
اجتماع کی تقریب دو نشستوں میں ہوگی پہلی نشست
کا آغاز دوپہربعد نماز ظہر2-15pmپر ہوگا جس میں مبلغین دعوت اسلامی عازمینِ حج
کو احرام باندھنے کا طریقہ اور حج کے متعلق دیگر احکام سکھائے جائیں گے۔
جبکہ دوسری نشست رات عشاء کی نماز کے بعد9-45pm پر شروع ہوگی جس میں خصوصی طور پر شیخ طریقت امیر
اہل سنّت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ شرکت فرمائیں گے اور عازمینِ حج کی تربیت فرمائیں گے۔
اس موقع پر نعت خوانی اور تصورِ مدینہ کا سلسلہ
بھی ہوگا جس میں نعت خوان حضرات یادِ مدینہ اور حج سے متعلق کلام پیش کرکےحاضرین
کے عشق رسول میں اضافہ کریں گے۔
یاد رہے : امیر اہلِ سنت عازمین حج سے ملاقات بھی فرمائیں گے، لہذا
عازمین حج اپنے حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے ہمراہ فیضانِ مدینہ تشریف لائیں،
حج فارم اور ضروری کاغذات وغیرہ کے بغیر ملاقات کا ٹوکن دستیاب نہیں ہوگا۔
نوٹ:یہ دونوں نشستیں
مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی جائیں گی۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔