آج رات مفتی محمد قاسم عطاری مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 اپریل 2024ء بعد نماز مغرب دنیابھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماع میں تلاوت کلامِ پاک،
نعت شریف، بیان، ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں ہزاروں
عاشقانِ رسول شریک ہوکر اپنی اصلاح کرتے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مدنی چینل
پر براہِ راست سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ غوثیہ مسجد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، جامع مسجد نورانی نشتر اسکوائر ماڈل ٹاؤن ملیر میں رکن شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان سحر فیز 7 ڈیفنس کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،کلثوم مسجد شاہ فیصل کالونی نمبر 03 میں رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل عطاری، میانوالی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد
محمد شاہد عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد لطیف آباد میں
نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔