آج رات نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02 مئی 2024ء بعد نماز مغرب دنیابھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماع میں تلاوت کلامِ پاک، نعت شریف، بیان،
ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول شریک
ہوکر اپنی اصلاح کرتے ہیں۔
تفصیلات
کے مطابق نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن سے مدنی چینل پر لائیو سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،مدنی
مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، عثمانیہ
مسجد، نیشنل ہائی وے نزد رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹرکراچی میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری، ابو حنیفہ مسجدمرے کالج روڈ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی
عبد الوہاب عطاری اور مدنی مرکز فیضان
مدینہ گلشن کالونی 298 گوجرہ میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔