10 جون 2023ء بروز ہفتہ صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل چشتیاں، ضلع بہاولپور میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران اور تحصیل نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ بہاولپور ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیااور آئندہ کے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں نگرانِ بہاولپور نے سافٹ ویئر چلانے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران بہاولپور حافظ ناصر عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں دینی کام کرنے والے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا  پچھلے دنوں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل، ٹاؤن اور زون نگران سمیت مختلف شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں نئے اہداف دیئے اور نمایاں کارکردگی کےحامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8جون 2023ء  بروز جمعرات مدنی مذاکرہ ہال وہاڑی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں سرکاری ڈویژن نگران محمد سادات عطاری نے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ساتھ ساتھ اسلامی بھائیوں کو 12دینی کاموں بالخصوص ڈسٹرکٹ وہاڑی کی تینوں تحصیل کی تمام مساجد میں مدارس المدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا۔ اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے حوالے سے رہنمائی کی نیز 20جولائی 2023ء کو وہاڑی ڈسٹرکٹ سے ایک ماہ کے مدنی قافلوں کو سفر کروانے کے متعلق اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد اشرف عطاری،مدنی چینل عام کریں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے اور  مساجد بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو اوسطاً روزانہ کی 2مساجد بنارہی ہے۔

اسی سلسلے میں شاہ نور کالونی چاکرہ راولپنڈی پنجاب میں ایک عاشقِ رسول نے دعوتِ اسلامی کو جامع مسجد بنام شاہ نور بنا کر دی جس کے افتتاح تقریب میں اجتماعِ ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔

تلاوت و نعت کے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”آدابِ مسجد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد میں ذکر اللہ کرنے کے فضائل بتائے نیز شرکا کو مساجد آباد کرنے اور ان کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں اسلاف اور بزرگانِ دین کا طریقۂ کار بتایا کہ وہ کس انداز میں مساجد کا احترام بجا لاتے تھے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات تعارف کرواتے ہوئے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی قافلوں کا مسافر بننے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے ذریعے غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کا مرید بنایا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ08 جون 2023ء بروز جمعرات بعد ِنماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد اراکین شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات تقریباً 8:00 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےمدنی چینل پر براہِ راست (Live) ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری ”صحابہ کرام کی ایک خوبصورت تمنا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوگا۔

تمام عاشقانِ رسول سے بھر پور انداز میں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


5جون 2023ء کو  FGRFکراچی سٹی ذمہ دار حاجی الطاف عطاری کی بیماری( پچھلے دنوں انھیں فالج کا اٹیک ہوا تھا) پر قائم مقام نگران سٹی رکن شوریٰ حاجی علی عطاری نے شاہ فیصل ٹاؤن کراچی میں ان کے گھر جاکر عیادت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے انہیں صبر کی تلقین کی اور اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے کے حوالے سے مفید مدنی پھول دیئے ۔آخر میں ان کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کےشعبہ پروفیشنلز فورم کے  زیر اہتمام 10 اور 11جون 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں بروز ہفتہ بعد نماز ظہر تا بروز اتوار بعدِ نماز عصر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان بھر سے مختلف شعبے کے پروفیشنلز شرکت کریں گے۔

دو دن کے اجتماع میں پروفیشنلز حضرات کے در میان شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی مذاکرے میں مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی و اراکین، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری، نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام پروفیشنلز حضرات سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔


عالمی سطح پر تبلیغِ دین کا کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت سوات کے شہر سیدو شریف میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں میں مصروف ِ عمل ہیں۔

اسی دوران نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حضرت عبد الغفور اخوند رحمۃاللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز دینی کاموں کے سلسلے میں سوات میں موجود نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ ننکانہ شہر کی مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تاجران سمیت دیگر عاشقانِ رسول سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے مارکیٹس کی دکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جس میں مولانا مہروز عطاری مدنی نے تاجر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلائی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں سوات میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگران مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ مقامی سیاسی شخصیات سے ملاقات کی۔

مولانا مہروز عطاری مدنی نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

بعدازاں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے نگرانِ مولانا مہروز عطاری مدنی نے جامعہ نضرۃ العلوم سوات کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع سوات، صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع کبل(Kabal) میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی S.H.O شریف اللہ سے ملاقات ہوئی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تقسیمِ رسائل سیّد محمد حسنین عطاری نے S.H.O کو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک ہونے والی دینی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں نگران اسلامی بھائیوں کی جانب سے S.H.O کو دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مردان شہر میں قاضی شمس صاحب سے عیادت کی۔

اس موقع پر مولانا مہروز عطاری مدنی نے انہیں اللہ پاک کی رضا پر راضی رہنے کا ذہن دیا اور اُن کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ذمہ داران کے ہمراہ حضرت جلال الدین بخاری اور ضامن شاہ بابا رحمہما اللہ کے مزار پر حاضری دی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)