شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 02 اگست 2023ء کو کراچی کے جامعۃ المدینہ کنز الایمان بابری چوک میں نائٹ شفٹ کے پہلے اور کراچی سٹی کے چوتھے ”دورۃ الحدیث شریف“ کا افتتاح کردیا گیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، اراکین مجلس جامعۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ ، ناظمین اور طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مبارکباد پیش کی۔ مفتی صاحب نے طلبۂ کرام کو بخاری شریف کی پہلی حدیث بھی پڑھائی۔

واضح رہے کہ اس دورۃ الحدیث شریف میں نائٹ شفٹ جامعۃ المدینہ کے 40 طلبۂ کرام صحاحِ ستّہ پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔


اسلام آباد کے محیط رقبے پر مشتمل قبرستان ایچ الیون میں یکم اگست 2023ء کو شجرکاری کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملکر پودئے لگائے۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے ان کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا اور دعائے خیر بھی کروائی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شیخ طریقت  امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری کی ترغیب( پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے ) کے تحت ضلع راجن پورمیں 01 اگست 2023 ء کو شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا۔

اس موقع پر صوبائی نگران پنجاب رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے ڈسٹرکٹ بار راجن پور ہائی کورٹ کا دورہ کیا اور وہاں صدر کنور جمال اخترایڈوکیٹ،سیکرٹری بار اورنگزیب عالمگیری خان ایڈوکیٹ،ایڈیشنل سیشن جج سید اعظم جاوید ہاشمی اور سول جج سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات شخصیات کو دعوت اسلامی کے تحت رواں سال اگست 2023ء میں ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور رکنِ شوری کے ساتھ پودے لگائے۔

٭بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا وزٹ کیا اور وہاں میڈیکل آفیسر ڈی پی او ڈاکٹر دلاور حسین ، لائن آفیسر دوست محمد،سب اِنسْپکْٹَر مٹھو خان سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ اسپتال میں شجرکاری کی۔

٭اس کے علاوہ حاجی اسلم عطاری نے راجن پور میں ڈسڑکٹ جیل کا دورہ کیا اور وہاں ڈپٹی سپریڈنٹ جیل غلام محی الدین ،پوسٹ گریجویٹ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر رب نواز خان اور ان کے اسٹاف کے ساتھ ملکر جیل کے باغیچہ میں پودے لگائے۔

٭مزید رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے راجن پور پریس کلب میں صدر پریس کلب محمد ابوبکر ماڑھا، صدر پریس کلب کوٹ مٹھن شریف ملک عاشق حسین فریدی، سابقہ چیئرمین کوٹ مٹھن شریف ملک حمزہ کمال فرید سے ملاقات کی اور ان کو شجرکاری مہم کے متعلق بریفنگ دی ۔ساتھ ہے پریس کلب کے اطراف میں اتھارٹی پرسنز کے ساتھ ساتھ پودے لگائے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول   کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو پتوکی ضلع قصور میں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’آلِ نبی کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں اہلِ بیت میں کون شامل ہے،سب سے افضل نسب والے ،اہلِ بیت دنیا بھر کے لئے امان ہیں اور اہل بیت سے بغض رکھنے والوں کا انجام کے بارے میں بتایا۔مزید شرکا کو اہل بیت اطہار کی طرح پاکیزہ زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پنجاب کے شہر لاہور کے علاقہ جلو موڑ میں 1 اگست 2023ء کو یوم ِ شجر کا ری کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں PHA، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور وکلا کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات میں شجرکاری کے فوائدپر بیان کیا اورشخصیات کےساتھ شعبہ ایف،جی،آر،ایف کے تعاون سے پودے لگائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت پورے  ملک میں یوم شجرکاری منایا جارہا ہیں۔ اس سلسلے میں 01 اگست 2023ء کو پنجاب پاکستان ڈسٹرکٹ جہلم ،تحصیل سوہاوہ میں ذمہ داران نے پودے لگائے۔

معلومات کے مطابق سوہاوہ کے نگران غضنفرعطاری نے مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کے ذمہ دار محمد قاسم عطاری و عبدُالقدوس عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یومِ شجر کاری کے موقع پر مختلف مقامات پر پودے لگائے جبکہ تھانہ سوہاوہ کے ارکان نے بھی پودے لگانے میں حصہ لیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


01 اگست 2023ء   کو سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی دعوتِ اسلامی اپنے نعرہ ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ کو پورا کرنے کے سلسلے میں مون سون 2023 ء کی شجرکاری مہم کا آغاز کرچکی ہے۔

دعوتِ اسلامی کے تحت اگست میں پورا ماہ شجرکاری منایا جائے گا جس میں مختلف مقامات پر پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔ شعبہ ایف، جی آر ،ایف کے تحت 01 اگست 2023ء کو پلانٹیشن ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں رکن ِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شخصیات کے ہمراہ شجر کاری کی ۔

اس موقع پر پارک میں پلانٹیشن کیمپ بھی لگایا گیا جس میں شخصیات( چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد ، کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل، سابق ایم پی اے سید ضیاءاللہ ، پولیس انتظامیہ چیئرمین سی ڈی اے لیبر یونین اظہار عباسی، چیئرمین سی ڈی اے،راجہ جبران علی، راجہ ہمائل، منیر احمد، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ cda،ملک ایوب، تاجرپروفیسر احسان الحق،پروفیسر قاضی نبیل،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد سیاسی اور کاروباری شخصیت) سمیت مارگلہ تھانہ سے پولیس اہلکاروں اور جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔

شخصیات نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود افراد کو درختوں اور پودوں کے فوائد پر معلومات فراہم کیں۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام سندھ  کے شہر موروں میں فیضانِ قرآن جامعۃ المدینہ گرلز کا سنگ بنیاد رکھاگیا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے شعبہ خدام المساجد و المدارس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمرا ہ اس جگہ کا دورہ کیا اور جامعۃ المدینہ گرلز فیضان قرآن کی تعمیری کاموں کے لئے عمارت میں سنگِ بنیاد رکھا ۔

٭بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شعبہ خدام المساجد و المدارس کے تحت موروں کے علاقے سبزی منڈی میں مسجد کے لئے خریدے گئے پلاٹ کا دورہ کیا اور وہاں سنگ بنیاد رکھا نیز امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر اس جگہ کا نام ’’ فیضانِ قرآن مسجد ‘‘رکھا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


01 اگست  2023ء کو دعوت ِاسلامی کے تحت لانڈھی ٹاؤن میڈی کیم چورنگی پر یوم ِ شجر کا ری کے موقع پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مقامی ذمہ داران کے ہمراہ اہل علاقہ میں مفت پودے تقسیم کئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے ادارے جامعہ حنفیہ عالمگیر لانڈھی کے ذمہ داران ، عالمگیر اسکول کے اسٹوڈنٹس ، اسٹاف اور کمیٹی اراکین کے ساتھ ملکر دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کی مدد سے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم پر پودے لگائے ۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی و خوش حالی کے لئے دعائے خیر کروائی۔(کانٹینٹ:قاضی سہیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


یکم اگست 2023ء  کو پلانٹیشن ڈے کے موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ڈسٹرکٹ کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن کا دورہ کیا۔

جہاں رکنِ شوریٰ نے کورنگی ، شاہ فیصل ٹاؤن میں قائم کوثر مسجد سے متصل امام احمد رضا گراؤنڈ میں طلبہ ٔ کرام ،علمائے کرام، ذمہ داران اور اہل علاقہ کے ساتھ ملکر مختلف پھلوں کے پودے لگائے ۔(کانٹینٹ: قاضی سہیل مدنی شعبہ ائمہ مساجد،رپورٹ: کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر  کے  زیرِ اہتمام 3 دن کا مدنی قافلہ 11،10،09 محرم الحرام کو سیالکوٹ کی جانب روانہ ہوا جس میں سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

 اس مدنی قافلے میں خصوصی شرکت رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی   ہوئی جہاں رکن شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فرض علوم میں غسل کے فرائض یاد کروائے اور غسل کا طریقہ سکھایا۔

اس کے علاوہ 01 اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی پلان ٹیشن میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوب خوب شجرکاری کرنے اور پودے لگانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہ العالیہ کی ترغیب پر سورہ یٰس شریف کی تلاوت کی اور امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں اس کا ایصالِ ثواب پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


27 جولائی 2023ء  کو فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ امام حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)