علاقہ رحیم ویلی، فیصل آباد میں 8 مارچ 2024ء کو ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق حلقے کی ابتدا تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اعتکاف میں شرکت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی کی۔ ( رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)