دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 فروری 2024ء کو 15 شعبان المعظم کی مناسبت سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”اجتماع شب براءت“ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نماز عصر کے بعد سےصبح سحری تک نفلی اعتکاف، تلاوت، نوافل، نعت خوانی، مناجات، مدنی مذاکرہ، سنتوں بھرا بیان، سحری و دعا کا اہتمام ہوگا۔

اجتماع شب براءت کا تفصیلی شیڈول:

٭بعد نماز عصر : نفلی اعتکاف، رقت انگیز دعا ٭بعد نماز مغرب:6 نوافل، تلاوت سورہ یٰس شریف، دعائے نصف شعبان، بعد نوافل لنگر رضویہ ٭بعد نماز عشاء: تلاوت و نعت ،بیان، مدنی مذاکرہ،صلوۃ و سلام، دعا، لنگرِ رضویہ (سحری)

تمام عاشقانِ رسول سے اس پُر نور محفل میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر بھی براہِ راست نشر کیا جائیگا۔