المدینۃ
العلمیۃ کے اسکالر زکے لئے تین روزہ ”فہمِ حدیث کورس “کا انعقاد
اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ کے ذیلی شعبے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے تین روزہ ”فہمِ
حدیث کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں
المدینۃ العلمیۃ کے اسکالرز نے شرکت کی۔
14
فروری 2024ء کو شروع ہونے والے کورس کے افتتاح اور خطبۂ استقبالیہ کے فرائض سینئر اسکالر مولانا محمد
عدنان چشتی عطاری مدنی جبکہ کورس کی ڈیزائننگ اور ٹریننگ کے فرائض مولانا راشد علی
عطاری مدنی (ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ، المدینۃ العلمیۃ) نے انجام دیے۔
ڈائریکٹر
ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ مولانا راشد علی عطاری کا کہنا تھا کہ کورس کے مقاصد میں شرکا کو کتبِ حدیث کی کثیر
اصناف و اقسام کا تعارف کروانا، کتبِ حدیث کی کثیر اصناف و اقسام کا تعارف کروانا،
حدیث شریف کے متنوع پہلوؤں پر لکھنے کے وسائل سے آگاہ کرنا، اپنی
تحاریر میں حدیثی دلائل و معلومات کو بکثرت شامل کرنے کی تربیت دینا ، اسلامک
ریسرچ سینٹر کے لیے جدید منصوبوں سے آگاہ کرنا اور دیگر منصوبے بنانے کی تربیت
دیناشامل تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کورس کے دوران فہم
حدیث کی اہمیت و ضرورت، فہم حدیث میں معاون اہم امور،حدیثیات کا دائرہ کار اور
مشمولات کا تعارف،حدیثیات سمجھنے کے مراحل،فہم
حدیث میں اربعینات سے آگاہی کا کردار،فہم
حدیث میں جدید اصطلاحات کا کردار اور فی زمانہ اس کی ضرورت،حدیثیات میں منہجِ کتبِ حدیث سمجھنے کا کردار،کتب حدیث کا
منہج و اسلوب جانچنے کا طریقہ،حدیثیات کا اہم حصہ مشکلات الحدیث(تعارف و اقسام)،حدیث کے مصادرِ اصلیہ اور مصادرِ فرعیہ کا
تعارف اور فرق،حدیث پر غوروفکر کرنے اور تخلیق عنوانات کی اہمیت و ضرورت اور طریقے،حدیثِ
پاک کے میسر علمی ذخیرے کی 15جہتی تقسیم کاری،موسوعاتِ حدیث کا تعارف و اہمیت اور
تحقیقی کاموں میں ان کا استعمال،فنّ زوائدِ حدیث کا تعارف اور اہم کتب کی تفصیل،موضوعاتی،
الف بائی اور دیگر اہم انواعِ کتبِ حدیث کا تعارف بیان کرنے سمیت کئی اہم عنوانات
پر لیکچر دیئے۔
کورس کے دوران ”ابوابِ حدیث سے تخلیق و تجویزِ عنوانات“ اور ”متن
حدیث سے تجویزِ عنوانات“ کے موضوع پر پریکٹیکل بھی کروائے گئے۔
کورس
کے اختتام پرتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ
مجلس المدینۃ العلمیۃ مولانا آصف خان
عطاری مدنی کے ہاتھوں شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔
کورس
میں شریک ہونے والے شرکا نے اپنے تاثرات
بھی دیئے جن میں سے چند یہ ہیں:
مولانا
خرم بن ناصرعطار ی مدنی :ایسے
کورس ہر فن کے ہونے چاہئیں جو ہمارے کاموں میں معاون ہوں اور جس طرح فہم الحدیث
والے کورس میں ہاتھوں ہاتھ ٹیسٹ اور آفس ورک دیا گیا وہ بھی ہونا چاہئے۔اس کورس سے
بہت سی درسیات دوبارہ یاد ہوئیں اور احادیث کی کتب کا جائزہ لینے اور انہیں نئے
انداز سے استعمال کرنے کے طریقے معلوم ہوئے۔
مولانا عبد الجبار عطاری مدنی : اس کورس میں فہمِ حدیث کے بارے میں
بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔بالخصوص دورِ حاضر میں تحریر و تصانیف میں احادیث کو شامل کرنا
اور ان کے مطابق امت مسلمہ کو فائدہ پہنچانےکے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اس
طرح کے دیگر کورسز بالخصوص فہمِ قرآن کورس بھی ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنی تحریر و تصنیف میں
قرآن کریم کی روشنی میں امت مسلمہ کی مزید بہتر انداز سے تربیت کرسکیں۔
مولانا بلال حسین عطاری مدنی: اَلحمدُ
لِلّٰہ!مجھے مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبے ریسرچ ایڈ ڈیویلپمنٹ کے تحت 3روزہ ”فہم
حدیث“ کورس کرنے کا موقع ملا،یہ کورس اپنی مثال آپ تھا،تین دن کے
صرف 9گھنٹوں کے مختصر سے وقت میں حدیثیات
کی مختلف جہات سے آگاہی بھی ہوئی اور ساتھ شرکا نے تحریری طور پر حدیثیات کے باب
میں ایک معقول تعمیری کام پیش کیا۔یقیناًیہ کورس مدرس کی کثیر محنت اور زندگی
کے تجربات کانتیجہ تھا۔اللہ پاک ہمارے تمام شعبہ جات کودن دونی رات چوگنی ترقی
عطافرمائے۔آمین!
مولانا رمضان رضا عطاری مدنی : ماشاء اللہ اس کورس میں حدیث پاک کے حوالے
سےنئی جہات کی معلومات ملی۔اور مجھے موضوعات بنانے کافن سیکھنے کوملا۔تجویز:جس طرح
فہم حدیث کورس ہواہے اسی طرح فہم قرآن کورس بھی ہوناچاہئے۔
مولانا وقار شاہ عطّاری مدنی : آج
بروز ہفتہ 17 فروری 2024 کو فہم حدیث کورس کا اختتام ہوا جس میں ہمیں مولانا راشد
مدنی صاحب نے اس کورس کو کافی اچھے اور سہل انداز میں سمجھایا، ہم نے اس کورس میں
اصول حدیث اور حدیث سے مسائل اخذ کرنے کا طریقہ سیکھا اور اس کے علاوہ اور کئی
چیزیں سیکھیں جو پہلے نہ سیکھی تھی۔ اللہ
کریم مولانا راشد مدنی صاحب کے علم و عمل میں
اضافہ فرمائے ۔ جزاک اللہ
مولانا محمد عبدالعزیزعطاری : الحمدللہ یہ کورس بہت مفید رہا اور
کافی باتیں سیکھنے کو ملیں اور بعض کی یادداشت بھی ہوگئی ۔ اس طرح کے سلسلے جاری
رہنے چاہئیں اور باقی بھی کورس اس طرح کے تیار کئے جائیں، اسلامی بھائیوں کو
روشناس کروایا جائے تو اس کے مزید بہترین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
مولانا عبدالماجد عطاری مدنی :ما شآءَ
اللہ فہم حدیث کورس نہایت بہترین تھا ، کم
وقت میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور حدیث کے حوالے سے مطالعہ کرنے ذہن بنا نیز
کن کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہئے اور کتب حدیث کا مطالعہ کا انداز کیسا ہونا چاہئے
یہ بھی سیکھنے کو ملا۔ موجودہ دور میں مطالعہ حدیث کی ضرورت کا بھی احساس ہوا۔ اس
طرح کے مزید کورسز بھی ہونے چاہئے۔
مولانا ولی عطاری مدنی : فہم حدیث کورس میں حاضری کے سبب کتب احادیث، اقسام حدیث، کے بارے میں مزید
معلومات ہوئی۔حدیث کو سمجھنے اور موقع محل پر احادیث استعمال کرنے کا جذبہ پیدا
ہوا۔ہمارے کام سے متعلق مزید کورس ہو تو کام کرنے میں مزید آسانی ہوگی۔تھیوری کے
ساتھ پریکٹیکل بھی ہوا اس سے مزید فائدہ ہوا۔احادیث کو نئے پہلووں سے پرکھنے کا
طریقہ معلوم ہوا۔
مولانا بلال سعید عطاری مدنی : ما شآءَ اللہ مولانا راشد مدنی صاحب نے ہمیں فہم حدیث کورس کروایا، اللہ پاک ان کو مزید برکتیں عطا فرمائے۔ بہت
اچھا کورس تھا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔اس طرح کے مزید کورس ہوں تو امید ہے اسلامی
بھائیوں کو فائدہ ہوگا ۔
مولانا آصف اختر القادری عطاری مدنی : اَلحمدُ لِلّٰہ!
فہمِ حدیث کا عظیمُ الشان سلسلہ بصورتِ کورس منعقد ہوا۔ مولانا راشد العطاری
المدنی نے احادیث طیبہ کے حوالے سے خصوصاً اربعین سازی، عنوانات سازی، بنیادی
اصطلاحات خصوصاً مشکلات الحدیث وغیرہا کے حوالےسے بہت احسن انداز سے رہنمائی کی۔
اللہ پاک انہیں تمام شرکاء کی طرف سے بہترین جزاء عطا فرمائے۔ آمین