عالمی
مدنی فیضان مدینہ کراچی میں رمضان شریف کی
آمد کے ساتھ ساتھ رونقیں لگ گئیں ہیں ۔ملک و بیرون ملک سے
علم دین سیکھنے، ماہ رمضان کا فیضان لوٹنے، امیراہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کی صحبت اور دعاؤں سے فیض پانے والے پہنچ
گئے ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی 11مارچ 2024ء سے فیضان مدینہ میں مدنی مذاکروں کا آغاز ہوچکا ہے۔
٭اس سلسلے میں لاہور پنجاب سے سینکڑوں عاشقان
رسول پر مشتمل ایک مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے زیرِ سایہ رمضان اسپیشل ٹرین کے ذریعے کراچی نفل اعتکاف کی نیت
سے پہنچا ہے جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ ٔ کرام و
اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
دورانِ
سفر عاشقانِ رسول کو مختلف سنتیں و آداب بھی بتائیں گئیں جبکہ شرکا نے راسۃ میں لاہور ریل وے اسٹیشن پر رکن شوریٰ کی امامت میں نماز مغرب بھی باجماعت ادا کی ۔
کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر اسلامی بھائیوں کے جذبات دیدنی تھے۔ مدنی خبروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہاں جوبھی سکھایا جائے گا وہ ہم
سیکھے گے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)