جامع مسجد فیضان مشکل کشاء گلشن اقبالB 13- نزد منگل بازار گراؤنڈ کراچی پاکستان میں رکن شوری ٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کی والدہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ کے علاوہ مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہوا پھر رکن شوری مولانا عبدالحبیب عطاری نے بیان کیا اور دوران بیان دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن کے ذریعے تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مفتی محمد قاسم عطاری نے مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ:رمضا ن رضا عطاری)