اقبال
نگر تحصیل جھنگ میں مدرسۃ المدینہ فار گرلز کے سنگ بنیاد
کا سلسلہ
12اپریل
2024ء بروز جمعہ جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے اقبال
نگر میں مدرسۃ المدینہ
فار گرلز کا سنگ بنیاد کا سلسلہ ہوا جس میں
نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت
حاجی محمد سلیم عطاری نے سنگ بنیاد رکھا۔
تفصیلات
کے مطابق حاجی
محمد سلیم عطاری نے مدرسے کے اچھے انتظامات چلانے کے حوالےسے مقامی مجلس بنائی اور اہل علاقہ کومدرسے کی تعمیراتی کام میں بھر پور تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شخصیات
نے اس مدرسۃالمدینہ فار گرلز کی تعمیرات میں جلدی کام شروع کرنے اور اسے 6ماہ میں
مکمل تعمیرات کرنے کی نیت کی۔
دوسری جانب مقامی عاشقان رسول نے بہت
خوشی کا اظہار کیا ۔ اس علاقے میں دعوت اسلامی کے تحت پہلا مدرسۃالمدینہ فار گرلز
کا قیام ہورہا ہے۔ اس علاقے میں پہلے گرلز
کا کوئی بھی مدرسہ نہیں تھا۔ اس موقع پر نگران اٹھارہ ہزاری مشاورت محمد عابد حسین عطاری
بھی موجود تھے ۔ (رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)