25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں خیبر ڈسٹرکٹ کی تحصیل لنڈی کوتل میں دعوت اسلامی کے
مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
صوبائی
مشاورت کے نگران قاری اشفاق عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور بیان کیا جس میں اہل علاقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز باجمات ادا کرکے مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پیر صاحب زادہ مولانا عدنان قادری نے بھی شرکت کی اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کی تعریف کی۔(رپورٹ:دعوت اسلامی پشاور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری
مدنی )