کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت ملک بھرمیں سالانہ
امتحانات کا آغاز ہوگیا
شعبہ
کنز المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے تحت ملک
بھر میں 12 فروری 2024ء بروز پیر سے
سالانہ امتحانات آغاز ہوچکا ہے جوکہ 21
فروری 2024ء بروز بدھ تک جاری رہے گا۔
سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 26 رمضان المبارک 1445ھ کو کیا جائے گا۔
سالانہ
امتحان کے لئے ملک بھر میں 665 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ امتحانات میں شرکت
کرنے والے اسٹوڈنٹس کی تعداد
تقریباً 1لاکھ 12ہزار ہے۔ امتحانی سینٹرز میں اسٹوڈنٹس کی آسانی کے لئے بہترین
انتظامات کئے گئے جن میں عملے کا انتہائی محبت و شفقت سے پیش آنا، بیٹھنے
کے لئے اچھی جگہ فراہم کرنا اور پینے کا
صاف رکھنا شامل ہے۔
1لاکھ
12ہزاراسٹوڈنٹس میں تجوید وقراءت ، درسِ نظامی ،تخصصات اور کلیۃ الشریعہ کے 83 ہزار 357 طلبہ و
طالبات ، ناظرۃ القرآن ، تحفیظ القرآن کے19
ہزار 794 طلبہ و طالبات،شارٹ کورس (امامت کورس، فیضان شریعت کورس) کے
8ہزار 850 طلبہ و طالبات شامل ہیں۔