آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 15 فروری 2024ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا
بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ
و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ہفتہ وار اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآن اور نعت
رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جبکہ
خوفِ خدا، عشقِ رسول اور معاشرے کی اصلاح کے موضوع پر بیانات ہوں
گے، آخرمیں ذکر اللہ اور دعاؤں کا اہتمام
ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد شیخاں والا قبرستان لالہ موسیٰ سے مدنی چینل
پر براہ رست رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ لطیف آباد نمبر 4 حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی
محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی
فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ سخی وہاب ٹاؤن ٹنڈو جام میں رکن
شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ نقاش ولاز فیز1 قاسم
آباد حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی اطہر عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی
ٹاؤن میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان
مدینہ شیخوپورہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، شاہ فیصل کالونی کلثوم
مسجد کراچی میں رکن شوریٰ مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور
مدنی مرکز فیضان مدینہ8-9 TALBOT ST, DUBLIN, IRELAND DO1 HC56میں
رکن شوریٰ حاجی خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔