دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی  عبد الحبیب عطاری پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہ تھے ۔

دورانِ دورہ رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے ملک اردن (Jordan)کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبدالرحیم حسن وائی سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت بھی دی۔ مسٹر عبد الرحیم حسن نے دعوت اسلامی کی کا وشوں خوب سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


یوم آزادی کے موقع پر اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسل کو آکسیجن کی فیکٹری فراہم کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی یکم اگست 2023ء سے ملک کے دیگر شہروں میں اس عزم کے ساتھ پودے لگارہی ہے کہ ”پودا لگانا ہے ، درخت بنانا“ ہے۔

اسی سلسلے میں 9 اگست 2023ء کو وائلڈ لائف (Wildlife) پارک بانسرہ گلی مری میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ملک پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کے لئے ہر ہر فرد کو ایک پودا لگانے کا ذہن دیا۔ اس کے بعد اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت مختلف شخصیات و عاشقان رسول نے شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔


اس سال بھی یومِ آزادی کو منفرد اندازمیں منانے کے لئے دعوت اسلامی نے یکم اگست 2023ء سے ملک بھر میں شجر کاری کا آغاز کردیا ہے اور ملک کے  دیگر شہروں میں اس عزم کے ساتھ پودے لگائے جارہے ہیں کہ ”پودا لگانا ہے ، درخت بنانا“ ہے۔

اسی سلسلے میں 10 اگست 2023ء کو شعبہ FGRF کے تحت ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں شجر کاری کی گئی۔ شجر کاری میں اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری سمیت مختلف شخصیات و عاشقان رسول نے پودے لگائے۔

شجر کاری سے قبل رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے پودے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی بھی کی۔


ایسے بچے جو جسمانی و ذہنی طور پر معذور ہوتے ہیں۔ انہیں پوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ایسے بچوں کی بحالی کے لئے دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ  FGRF کے تحت فیضان ری پبلی ٹیشن سینٹر Faizan Rehabilitation Centre کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پری اسکول کے نصاب کے ساتھ ساتھ بنیادی تعلیم، Physical therapy, Occupational therapy Speech therapy, Physiotherapy، Montessori Educationاور ماہر ٹرینر کی خصوصی توجہ کے ساتھ ان کی تربیت کی جاری ہے۔

اس ڈیپارٹمنٹ نے کراچی اور فیصل آباد کے بعد 11 اگست 2023ء کو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں Faizan Rehabilitation Centre کا قائم کردیا ہے جس کا افتتاح دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے کیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات،کاروباری حضرات اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان کیا اور ادارے کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔

دورانِ تقریب دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکو مینٹری بھی دکھائی گئی جبکہ اختتام پر رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے دعاکروائی۔


10 اگست 2023ء بروز جمعرات جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں دعوتِ اسلاامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مؤمن آباد ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن کے مختلف UC سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدِ اجتماع شرکا اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات بھی کی۔ (رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ پاکپتن کے شہر بونگہ حیات کا دورہ کیا۔

اس دوران ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا عابد عطاری مدنی نے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائی کے ہمراہ ملکر بونگہ حیات شہر اور اس کے اطراف میں گھریلو صدقہ باکسز رکھوائے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لوگوں  کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 اگست 2023ء بروز منگل آرٹس کونسل مری میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول و شخصیات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عبدالحبیب عطاری نے’’ جنت میں جانے کا فارمولا‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو جنت میں لے جانے والے اعمال کے متعلق بتایا اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بار کونسل مری میں 09 اگست 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں وکلا کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت ِ قرآنِ پاک و نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہٖ و سلم سے کیا گیا۔ بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عبدُالحبیب عطاری نے’’ نبی ِپاک صلی اللہ علیہ وسلم کا انصاف‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا ئے اجتماع کو نبی پاک کے اسوۂ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اسلامی بھائیوں کو علمِ دین کی باتیں سکھانے، انہیں ضروریاتِ دین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔

اسی سلسلے میں آج 10 اگست 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جس کاآغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگا جبکہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور اراکینِ شوریٰ سنتوں بھرے بیانات بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں ذکر اللہ، دعا اور سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانےکا سلسلہ بھی ہوگا جن میں عاشقانِ رسول اخلاص و محبت بھرے انداز میں اللہ عزوجل کا ذکر کر نے کے بعد اُس کی بارگاہ میں دعا کریں گےاور علمِ دین سیکھیں گے۔صلوٰۃ و سلام پر ان اجتماعات کی پہلی نشست کا اختتام ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شیخو پورہ موڑ گوجرانوالہ میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد G-11 میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد عثمانیہ عبد اللہ گوٹھ مین نیشنل ہائی وے میں نگرانِ ڈویژن 1 حاجی محمد رضا عطاری،جامع مسجد فیضانِ اسلام ڈیفنس فیز 7 کراچی میں نگرانِ ڈویژن 2 مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری کا بیان مدنی چینل پر رات آٹھ بجے لائیو نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر I/8-2 کی جامع مسجد فیضانِ صدیق اکبر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہواجس میں پروفیشنلز، ڈاکٹرز، انجینئرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”والدین کی خدمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےعاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں بیعت و دعا کا بھی سلسلہ ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ضلع راولپنڈی، پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2023ء بروز اتوار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، انجینئرز، ڈاکٹرز، کاروباری شخصیات اور کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتداء تلاوتِ قراٰن سےکی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”بہترین امت کون ؟ “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تمام لوگوں کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں بیعت و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


03اگست2023ءکو دعوتِ اسلامی کے  تحت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں قائم فیضانِ اسلام مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رہائشی اسلامی بھائیوں سمیت مقامی ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی محمدعقیل عطاری مدنی نے’’آل ِ نبی کے فضائل‘‘ کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کو آل نبی کا ادب و احترام کرنے اور ان سے تعظیم وتوقیر کے ساتھ پیش آنےکا ذہن دیا۔

اس اجتماع پاک میں رکنِ شوریٰ کے ساتھ شعبہ ائمہ مساجد کراچی سٹی کے ذمہ دار سید سرفراز عطاری ، نگران ٹاؤن مشاورت غلام مصطفی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی بھی موجودتھے۔

رکنِ شوریٰ نےبیان کے بعد دعا کروائی ۔ بعدِ اجتماع اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرماکر انہیں دینی کاموں میں شامل ہونے اور دین متین کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنا وقت دینے کی نیتیں کروائیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)