7
جنوری 2024 ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد پنجاب میں پاکستان سطح کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح پر نیو
سوسائٹی کے تحت مختلف شعبوں کے ذمہ داران، صوبائی ذمہ داران ، نیو سوسائٹی مجلس کے صوبہ پنجاب کے ڈویژن اورمیٹروپولیٹن
کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔
٭ابتداءً
نگران مجلس حاجی غلام الیاس عطاری نے پیشگی و عملی شیڈول، ماہانہ شعبہ کارکردگی مع
انٹری،سروے کارکردگی مع انٹری،طے شدہ ہفتہ وار کارکردگیاں، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کے
حوالے سے تربیت کی نیز ان کا فالواپ کرنے کے حوالے سے بھی مدنی پھول اور اہداف دیئے۔ساتھ ہی تقرری کی تفصیل،نیو سیٹ اپ کا نفاذ،خود کفالت اور مختلف
ایونٹس (رمضان
عطیات،اعتکاف،خالی پلاٹس پر نماز تراویح و عید کے جائے نماز ) کے
حوالےسے مدنی پھول فراہم کئے۔
٭بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے وقت
عطا فرمایا جس میں شرکائے مشورہ کو مختلف معاملات میں تربیت فرمائی۔
٭اختتام
پر رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کی بھی
آن لائن شرکت ہوئی اور انھوں نے بھی ذمہ داران کی تربیت فرمائی۔(رپورٹ: آفس ذمہ دار شعبہ نیو سوسائٹی ڈپارٹمنٹ
پاکستان محمد کاشف عطاری ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )