عید قرباں کے موقع  پر پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کے تحت دین متین کی ترقی و اشاعت میں مالی تعاون کے سلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے بقرہ عید کے تینوں دن قربانی کی کھالیں اکٹھی کیں۔

اس سلسلے میں شادباغ یوسی بھگت پورہ سمیت مختلف مقامات پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے اسٹا ل اور کیمپ لگائے گئے جہاں اسلامی بھائیوں نے علاقوں سے جمع ہونے والی کھالیں اکھٹی کیں ۔

صوبائی ذمہ دارعبدالماجدعطاری اور صوبہ پنجاب مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےتینوں دن کھالوں کے کیمپوں پرجاکراسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی ۔

اس کے علاوہ مدرسۃُ المدینہ طیبہ کالونی، چائنہ سکیم، فیض عالم اورفیضان زم زم کےبچوں اورمدنی عملےکی بہت کوششیں رہیں اور انہوں نے سابقہ سال سےزیادہ کھالیں اکھٹی کیں۔(رپورٹ: صوبہ پنجاب مجلس معاونت برائےاسلامی بہنیں،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت جمع ہونے والی قربانی کی کھالوں کے مرکزی کیمپ مونڈیالی ضلع شیخوپورہ کا دورہ  کیا ۔

جہاں شعبہ فنانس کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ساتھ قربانی کی کھالوں کے انتظامی معاملات کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عیدُ الاضحیٰ کے موقع پر اراکین ِشوریٰ حاجی اسد  عطاری مدنی اور حاجی بغداد رضا عطاری نے راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد سٹی میں اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کےلئے لگائے گئے کیمپس کا وزٹ کیا۔

اس دوران اراکینِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور کھال اسٹال میں خدمات پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے ان میں عیدی تقسیم کی۔

اس کے علاوہ اراکینِ شوریٰ نے جہلم، دینہ، چکوال ،گجرخان، اسلام آباد مدنی مرکز جی الیون، آئی-9 اور راولپنڈی سٹی میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز سمیت ڈھوک کالا خان میں موجود کھال کے اسٹالوں کا دورہ کیااور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں دینی و فلاحی  کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری،حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی سیّد لقمان عطاری کی کورنگی کھال گودام میں آمد ہوئی۔

اس موقع پر اراکینِ شوریٰ نے کھال گودام کے انتظامات کا جائزہ لتے ہوئے وہاں موجود تمام مجالس کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران، تمام ٹاؤن نگران اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔واضح رہے اس سال 2023ء میں کورنگی کھال گودام کی تمام مجالس کے نگران محمد فرحان عطاری مقرر ہوئے ہیں۔(رپورٹ: قاضی سہیل احمد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں کثیرعاشقانِ رسول کی شرکت ہوئی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کےرکن حاجی یعفوررضاعطاری نے 12 دینی کام کرنے کےمتعلق اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔مدنی مشورے کےبعدذمہ داران نے رکن ِ شوریٰ کے ہمراہ ذی الحجۃ الحرام کے براہِ راست نشر ہونے والے مدنی چینل کے مشہور و معروف سلسلے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مؤرخۂ 20جون 2023ء  کو نگران پنجاب ورکن ِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نے صوبائی فنانس و ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ رحیم یار خان ، تحصیل لیاقت پور ، خانقاہ شریف، بہاولپور سٹی اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر چشتیاں شریف میں موجود کھالوں کے گودام کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے کھالوں کے گوداموں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور موسمی حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ سیکریٹری برائے مذہبی امور پاکستان ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات نگرانِ ویلز سید فضیل رضا عطاری نے ڈاکٹر آفتاب اکبر کو پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کی مذہبی سرگرمیوں اور تعلیم کو مربوط کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں FGRF کی طرف سے شروع کئے جانے والے کچھ نئے اقدامات کے بارے میں بتایا جس میں سیکریٹری صاحب کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دی اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع صحرائے تھر، سندھ پاکستان میں منعقد ہوا جس میں مقامی  ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے’’خاندانی تعلقات کو برقرار رکھنا اور خاندانی رشتوں کو نہ توڑنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صلہ رحمی (رشتے داروں سے حسنِ سلوک) کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20جون 2023ء کو رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی سری لنکا اور ملائیشیا میں  دینی کاموں کے جدول سے پاکستان واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار انِ دعوت اسلامی نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ دارا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سری لنکا اور ملائیشیا میں ہونے والے دینی کاموں کے احوال سے آگاہی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام لاہور میں قربانی کی کھالوں کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ نیو سوسائٹیز اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات رائج کرنے  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی قاری ایازعطاری نے حیدرآباد سٹی مشاورت نگران حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ساتھ مذکورہ شعبہ جات :-جامعۃُ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بوائز ، ناظمین ،مجلس فیضانِ مدینہ ،شعبہ آئمہ مساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،ڈونیشن بکس، گھریلو صدقہ بکس ،جامعۃ المدینہ گرلز،مدرسۃ المدینہ گرلز، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

رکنِ شوری نے بیرون ملک سفر سے واپسی کے بعد مدنی مشورے میں ذمہ داران کو وہاں کے حالات سے آگاہی فراہم کیں اور بیرون ملک میں دینی کاموں کی حاجت کے پیش نظر سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

دوران مشورہ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کی ترغیب دلائی، مزید 7جولائی 2023ء کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں اور مدارس المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے نیز اجتماعی قربانی کے مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بہاولپور خانقاہ شریف میں 17جون 2023ء  کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)