آج
رات مدنی چینل پر اورنگی ٹاؤن سے رکن شوریٰ حاجی امین عطاری بیان فرما ئیں گے
عالم
اسلام کی منظم دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 نومبر 2023ء کو
بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین
شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ
قرآن سے کیا جائے گا نیز بیان کے بعد ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہ ربُّ العزت
میں رقت انگیز دعائیں کی جائیں گی۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے
والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب
عطاری بیان فرمائیں گے۔