22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
فیصل
آباد کے علاقہ الفتح ہاوس 20 اے لیاقت
ٹاؤن میں حاجی عقیل جامی عطاری کی والدہ مرحومہ کے چہلم پر ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، جامعۃالمدینہ کے اساتذہ کرام
و ناظمین کے علاوہ دیگر عاشقان رسول و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمدہوئی۔تلاوت و نعت کے بعد نگران پاکستان مشاورت نے وہاں ”والدین
کی عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا جس میں والدین کی عزت و تکریم کر نے نیز ان کی خدمت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی عقیل جامی عطاری کی والدہ مرحومہ اور پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)