پچھلے دنوں عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ملیر میں قائم جیل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی محمد علی اصغر عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان ”رزق حلال کمانا“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہنا تھا ! چوری و حرام ذرائع سے مال کمانا شیطانی راستہ ہے اور اس میں کبھی بھی برکت نہیں ہوتی ۔

ایک غریب تھوڑا سا کماتا ہے اور سکون کی نیند سوتا ہے لیکن ایک مجرم کتنا ہی کمالے اسے چین نہیں نصیب ہوتا،برکت نصیب نہیں ہوتی،ہمیشہ بھا گتا پھرتا ہے ،برکت اللہ کے فضل میں ہے اور اللہ کا فضل وہ حلال میں ہے ۔

دورانِ بیان مفتی صاحب نے شرکا کو اپنی زندگی نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بتائے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)