24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
کنٹونمنٹ ٹاؤن عین الدین اسٹریٹ کے قریب
درزی مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی
کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد شعبہ اصلاحِ اعمال کے ٹاؤن
ذمہ دار نے بیان کیا جس میں انہوں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)