رجب
المرجب کی آمد ہوتے ہی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں نیکیوں کا جذبہ مزید
بڑھ جاتا ہے۔اس حوالے سے 8 جنوری 2024ء کو نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی سید فضیل عطاری نے ملیر ڈسٹرکٹ 2 کے شعبہ آئمہ
مساجد ،شعبہ نیک اعمال اور شعبہ ہفتہ وار
اجتماع کے ڈسٹرکٹ و ٹاؤن ذمہ دران کا مدنی
مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں سید فضیل عطاری نے شعبے
کے سابقہ دینی کاموں
کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور آئندہ
کے اہداف پیش کئے نیز ماہ ِہفتہ وار اجتماع کا جائزہ اور اس کو
برقرار رکھنے کا ذہن دیا ۔
علاوہ ازیں زیادہ سے زیادہ افراد کومدنی قافلوں میں سفر کروانے اور ایک دن راہ خدا میں
گزارنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ رجب المرجب میں سحری اجتماع اور روزہ رکھنے /رکھوانے
کے حوالے سے تحریک چلانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
محمد شفیق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )