آج رات ہفتہ وار اجتماع میں مدنی چینل پر نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری بیان فرمائیں گے
مسلمانوں
کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیر اہتمام آج مؤرخہ 07دسمبر 2023ء بروز
جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں
اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکز
اہلسنت نور المساجد چیچہ وطنی پنجاب سے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
”جب قبریں کھولی جائیں گی “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ بھکڑیوالی ،نزد مہسم چوک جلال پور جٹاں گجرات میں
رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، میمن مسجد میمن نگر 15 گلزار ہجری
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد حنفیہ محمدیہ سوڈیوال لاہور
میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری اور جامع مسجد گلزار جنت کڑیال روڈ نو شہرہ ورکاں
میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔