علاقہ کیلیا نوالہ ،تحصیل تاندلیانوالہ میں فیضانِ قرآن مسجد و
مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا کام شروع
فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل تاندلیانوالہ کے
علاقے کیلیا نوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی کوشش سے فیضانِ
قرآن مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی سلیم
عطاری نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا اور
مقامی مجلس بنائی نیز شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسجد اور مدرسۃ المدینہ کے
لئے تعمیرات ہونے والی جگہ کا وزٹ کروایا ۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور شعبہ ہفتہ
وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ڈویژن ذمہ دار عبدالرزاق عطاری
سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)