آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی بیان فرمائیں گے
مسلمانوں
کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی
عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 21دسمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نورانی
مسجد منیر شہید کالونی قصور پنجاب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جم خانہ کلب مارکی کینال روڈ نزد DPSاسکول، کرکٹ
اسٹیڈیم تاندلیانوالہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی
مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، بیت المکرم
مسجد نزد کامسیٹس یونیورسٹی اٹک پنجاب میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری،
العزیز بینکویٹ الفتح ٹاؤن فیز4 ڈہرکی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع
عطاری فٹ بال گراؤنڈ، گلشن راوی لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حنفیہ مسجد
مین قائد آباد ابراہیم حیدر ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔