چناب کلب فیصل آباد میں شخصیات اجتماع، رکن شوریٰ
مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو چناب کلب فیصل آباد میں شخصیات اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں جان و مال سے ساتھ دینے کی
ترغیب دلائی۔
بحریہ ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد، رکن
شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری کا بیان
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 14 اکتوبر 2023ء کو بحریہ ٹاؤن لاہور میں میلاد اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت
اسلامی نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور دعوت اسلامی کے
شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں جان و مال سے ساتھ دینے کی
ترغیب دلائی۔
آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں حاجی اظہر
عطاری بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 19 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے ہفتہ
وار اجتماع میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوتا ہے اور بارگاہِ رب العزت میں دعائیں بھی
کی جاتی ہیں۔
آج
رات ولی پیلس میرج ہال مین روڈ تتلے عالی ضلع گوجرانوالہ سے براہ راست مدنی چینل
پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔
کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور مختلف شعبہ جات
کے نگرانوں کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا
جائزہ لینے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی
کے ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور مختلف شعبہ جات کے نگران اسلامی بھائیوں نے آن لائن جبکہ
کراچی سٹی کے ڈویژن نگران اسلامی بھائیوں نے براہِ راست شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل رضا عطاری نے ٹیلی تھون (عطیات
مہم) سمیت دیگر دینی کاموں سے
متعلق کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
گاؤں
ولگن سوہنا نزد واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں
عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت واربرٹن پنجاب پاکستان کے نواحی گاؤں ولگن سوہنا میں 15 اکتوبر 2023
ء بروز ہفتہ عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکنِ حاجی محمد اظہر عطاری نے’’ آخری
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اعلیٰ اوصاف و کمالات‘‘ کے
موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ بیان رکنِ
شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو اپنی زندگیاں
سنت کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا اور شرکائے
اجتماع کو ٹیلی تھون ، عشر ،زکوٰۃ اور
صدقات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ دل کھول کر تعاون کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس اجتماع میں کسان حضرات ، تاجر ،سیاسی ، سماجی ،
مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کرکے شجرِ عشقِ رسول کو
تازگی بخشی۔(رپورٹ:
محمد رمضان عطاری مدنی امام و خطیب جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم و مدرس جامعۃ المدینہ
امینیہ رضویہ واربرٹن،،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
18 اکتوبر کو فیضان مدینہ کراچی میں ”محفل
بغداد“ کا انعقاد کیا جائے گا
18
اکتوبر 2023ء بمطابق 3 ربیع الثانی 1445ھ بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ” محفلِ
بغداد“ کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ محفل کا آغاز
تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد نعت خواں حضرات بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ
نعت اور بارگاہِ غوثُ الوریٰ میں منقبت پیش کریں گے۔
محفلِ
پاک میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
محفل کے اختتام پر اس سال بغداد شریف جانے والے ویزہ دکھا
کر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
ٹنڈو
محمد خان میں فیضانِ قرآن مسجد کا باقاعدہ
افتتاح اذان مغرب سے کیا گیا
ذمہ
داران دعوت اسلامی کی کاوشوں سے گلشن فیض کالونی ڈویژن حیدرآباد
ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان میں فیضانِ قرآن مسجد کا با قاعدہ افتتاح اذان مغرب اورباجماعت نماز سے کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
بعد نمازِمغرب نگران ڈویژن مشاورت ذوالقرنین
عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران فضل عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو مسجد کی تعمیرات میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب
دلائی اور پھر دعا کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دین
اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں تبلیغ دین کے لئے سال میں
سینکڑوں مساجد تعمیر کررہی ہے، مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ کے نام سے دینی
درسگاہیں قائم کررہی ہے جس میں لاکھوں اسٹوڈنٹس قیام و طعام کی سہولت کے ساتھ فی
سبیل اللہ علم دین سیکھنے کی سعادت کررہے ہیں۔ ان مدارس و جامعات سے ہر سال
سینکڑوں علماء اور ہزاروں حفاظ و قاری
فارغ التحصیل ہوکر مختلف مقامات پر تبلیغ دین کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے
علاوہ دعوتِ اسلامی مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے وابستہ افراد میں 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کررہی ہے۔
صرف
42 سال میں دعوت اسلامی ایسا سایہ دار درخت بن چکی ہے جس کا تنا مضبوط ہے، چھاؤں گھنی
ہے اور پھل میٹھے ہیں۔ ہر کوئی اپنے ذوق اور ضرورت کے مطابق اس سے فائدہ حاصل
کررہا ہے۔ کوئی اُسے دور سے دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی کررہا ہے تو کوئی اس کے سائے میں
آرام فرما ہے۔کوئی پھل کھارہا ہے تو کوئی اُسے پانی دیکر مزید بڑا کرنے کی کوشش
میں مصروف ہے۔
چند شعبہ
جات کی خدمات ملاحظہ کیجئے:
٭مدرسۃ
المدینہ کے ذریعے قرآن کا فیضان عام کیا جارہا ہے ٭جامعۃ
المدینہ کے ذریعے علمِ دین کا نور تقسیم ہورہا ہے٭دار
المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے ذریعے دورِ حاضر کی تعلیمی ضرورتوں کو
پورا کیا جارہا ہے ٭اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ
العلمیۃ)
سے دینی، علمی، اصلاحی، فکری ومعاشرتی سدھار کے لئے ہزاروں صفحات کے لٹریچر شائع کئے جارہے
ہیں٭فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے علم دین کی
روشنی پھیلائی جارہی ہے ٭مدنی قافلے کے ذریعے
دنیا کے کونے کونے میں تبلیغ دین کا سلسلہ جاری ہے ٭جدید
ٹیکنالوجی کے ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے بیسیوں موبائل ایپلیکیشن
موجود ہیں ٭مدنی چینل گھر گھر اسلامی تعلیمات
کو عام کررہا ہے ٭مختلف ویب سائٹ اور سوشل
میڈیا کے پیجز سے بھی اصلاح کا سامان ہورہا ہے٭FGRF
کے ذریعے لوگوں کی امداد کی جارہی ہے،مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر یتیم خانہ، فیضان ری
ہبلی ٹیشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں۔ اس طرح تمام شعبے اپنی اپنی خدمات سرانجام دے
رہے ہیں۔
ان
تمام کا موں کو ہزاروں، لاکھوں نہیں بلکہ
اربوں روپے کے اخراجات سے پورا کیا جارہا ہے اور یہ وہ پیسے ہیں جو ہم اور آپ اپنا
ڈونیشن دعوت اسلامی کو دیتے ہیں۔
ان
اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی 15 اکتوبر 2023ء کو عطیات مہم ٹیلی تھون
کرنے جارہی ہے۔ نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کے لئے اس
ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور دیگر عاشقان
رسول کو بھی اس کی ترغیب دلائیں ۔15 اکتوبر 2023ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں فی
یونٹ کی رقم 10000 ہزار روپے ہے۔
ڈونیشن
دینے کے لئے ان نمبرز یا Email پر رابطہ کریں:
Whatapp:00447393123786,00923111212142
Email ID: donations@dawateislami.net
ٹیلی تھون 2023ء کے حوالے سے چنیوٹ سٹی کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ٹیلی تھون(عطیات مہم) 2023ء کے سلسلے میں گزشتہ روز فیصل آباد کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں چنیوٹ سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں دیگر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون کے حوالے سے کلام کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا نیزانہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔
محمد
سرور مسجد فیز 7 بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہواجس میں بزنس
کمیونٹی ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد جن میں اسٹوڈنٹس، پروفیشنلز سمیت مقامی عاشقان
رسول نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’انوکھی بارشں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا
نیز رکن شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات
کا تعارف بھی پیش کیا اور ان میں ہونےوالے دینی کاموں کے متعلق بتایا ۔ساتھ ساتھ آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر حاضرین نے نیک خیالات
کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بحریہ
ٹاؤن راولپنڈی میں واقع ایک نجی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی سے متعلقہ افراد میں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کیا جس میں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
خدمات کے بارے میں آگاہی دی اور شرکا کو
آنے والے اتوار15 اکتوبر 2023ء کو ٹیلی
تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اسلام آباد میں جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا سلسلہ
اسلام
آباد میں دعوت اسلامی کے تحت 12 ربیع
الاول والے دن جلوس میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نکالا
گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری کے شہر بھر سے عاشقانِ رسول نے عقید و
احترام کے ساتھ شرکت کی ۔
جلوسِ
میلاد میں نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شانِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں کلام پیش کئے جبکہ وقفہ وقفہ سے سیرت النبی علیہ السلام پر بیانات کا سلسلہ ہوا اور عاشقانِ رسول نے مرحبا یا مصطفیٰ کے نعرے
بھی لگائے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
Dawateislami