8 اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت جامع مسجد سکینہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔