غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی کے عرس کے
سلسلے میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا
ولیوں
کے سردار، شَہنشاہِ بغداد، سلسلۂ
قادریہ کے عظیم پیشوا،پیرانِ پیر حضرت سیّدُنا غوثِ اعظم شیخ
عبدُالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ
الْاَکْرَم کے عرس کے سلسلے میں 11
ربیع الآخر 1445ھ بمطابق 26 اکتوبر 2023ء جمعرات کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد بیان
کا سلسلہ ہوگا اور عاشقانِ رسولِ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ میں
شرکت کریں گے۔
جلوسِ غوثیہ کے اختتام پر مدنی مذاکرے کا انعقاد
ہوگا جس میں کثیر عاشقانِ غوثِ اعظم اپنے روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے دینی و
شرعی مسائل اور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ طیبہ کے بارے میں سوالات کریں گے جس
کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے حکمت بھرے انداز میں جواب ارشاد فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ نعت خواں اسلامی بھائی غوثِ
پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبت پڑھ کر تمام عاشقانِ غوثِ اعظم کےدلوں
کو منور کریں گے نیز دعا و سلام پر اجتماعِ غوثیہ کا اختتام کیا جائے گا۔