25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام ظفر سٹلائٹ ٹاؤن
سرگودھا میں شیخ عدیل کے گھر مدنی حلقہ منعقد ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول کی حاضری ہوئی۔
مدنی
حلقے میں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگرانِ
پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اہم نکات فراہم کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)