تاج محل مارکی شاہ پور  سرگودھامیں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بھر پور انداز سے حصہ لینےکے بارے میں عاشقانِ رسول کو مدنی پھول دیئے اور اختتامی دعا کروائی ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)