دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع صحرائے تھر، سندھ پاکستان میں منعقد ہوا جس میں مقامی  ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے’’خاندانی تعلقات کو برقرار رکھنا اور خاندانی رشتوں کو نہ توڑنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صلہ رحمی (رشتے داروں سے حسنِ سلوک) کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


20جون 2023ء کو رکن ِشوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی سری لنکا اور ملائیشیا میں  دینی کاموں کے جدول سے پاکستان واپسی کے موقع پر کراچی ائیرپورٹ پر اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی رفیع عطاری اور حاجی فضیل رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ دار انِ دعوت اسلامی نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ذمہ دارا ن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سری لنکا اور ملائیشیا میں ہونے والے دینی کاموں کے احوال سے آگاہی دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام لاہور میں قربانی کی کھالوں کے انتظامات کے حوالے سے مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ نیو سوسائٹیز اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے اہداف دیئے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام کی تعلیمات رائج کرنے  کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے حیدرآباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران صوبائی مشاورت حاجی قاری ایازعطاری نے حیدرآباد سٹی مشاورت نگران حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ساتھ مذکورہ شعبہ جات :-جامعۃُ المدینہ ،مدرسۃ المدینہ بوائز ، ناظمین ،مجلس فیضانِ مدینہ ،شعبہ آئمہ مساجد، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ،ڈونیشن بکس، گھریلو صدقہ بکس ،جامعۃ المدینہ گرلز،مدرسۃ المدینہ گرلز، فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔

رکنِ شوری نے بیرون ملک سفر سے واپسی کے بعد مدنی مشورے میں ذمہ داران کو وہاں کے حالات سے آگاہی فراہم کیں اور بیرون ملک میں دینی کاموں کی حاجت کے پیش نظر سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے سفر کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔

دوران مشورہ رکنِ شوریٰ نے مدرسۃُ المدینہ بالغان پڑھانے اور تنظیمی ذمہ داری لینے کی ترغیب دلائی، مزید 7جولائی 2023ء کو 1 ماہ کے مدنی قافلوں اور مدارس المدینہ و جامعاتُ المدینہ کو خود کفیل کرنے کے اہداف دیئے نیز اجتماعی قربانی کے مختلف امور پر مشاورت کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ بہاولپور خانقاہ شریف میں 17جون 2023ء  کو مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری نے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت کا ذہن دیا اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


حال ہی میں اسلام آباد پاکستان میں’’ ہم نیوز‘‘ کے  اینکر عادل عباسی سے ذمہ داران دعوت اسلامی سید فضیل عطاری ukاور وسیم عطاری نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انھیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی دنیا بھر میں انسانی امداد کی امداد اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا نیز FGRF کی آئندہ شجرکاری مہم میں شرکت کی دعوت دی جس پر عادل عباسی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور شرکت کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضاعطاری کے والد محترم 18 جون 2023ء کو قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری کی امامت میں بعد نماز عصر سحر روڈباغبانپورہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، علمائے کرام، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، اہلِ علاقہ، مرحوم کے عزیز و اقارب اور عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 14 جون 2023ء کو حق نواز پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں دستار فضیلت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا سے وابستہ افراد اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اور کنز المدارس بورڈ تعلیمی امور کے نگران مفتی گل رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرےبیانات کئے۔

بیان کے بعد رکنِ شوریٰ اور مفتی گل رضا عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ ڈیرہ اسماعیل خان سے 230 فارغ التحصیل علمائے کرام کی دستار بندی کی اور عمامے شریف سجائے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 جون 2023ء کو رائل نواب میرج ہال یزمان منڈی ڈسٹرکٹ بہاولپورمیں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، سرکاری عہدیداران، بزنس مین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنا ہر کام سنت کے مطابق کرنے، دینی تعلیم حاصل کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 16 جون 2023ء کو تاج محل رائل مارکی دبئی چوک بہاولپور سٹی میں شخصیات  اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ظہیر انور جپہ (D.Cبہاولپور)، غلام عباس (آپریٹر ایڈیشنلI.G )، D.P.Oآفس کمپلیٹ سیل کے انسپکٹر، پروفیسرز، ڈاکٹرز، میڈیکل کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”معجزات مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہونے کی ترغیب دلائی۔بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔


پنجاب کے شہر مری میں ہیمسن گروپ آف کمپنیزکےڈیلرز کے درمیان ہونے والے سالانہ میٹنگ کے دوران دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے تحت زیر اہتمام 12 جون 2023ء کو سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیمسن گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، C.E.O، مارکیٹنگ ٹیم اور ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے”تجارت کے اسلامی اصول“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے اندازِ تجارت کے حوالےسے بتایا۔ رکنِ شوریٰ نے شرکا کو شرعی اصول کے مطابق تجارت کرنے، اسلامی اصول پر عمل پیرا ہونے، اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت و سنت کے مطابق تجارت اور رزق حلال کمانے کا ذہن دیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔


بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پر سمندری طوفان سے بچنے اور رب عَزَّوَجَلَّ سے اپنی گناہوں کی معافی مانگنے کے لئے 16 جون 2023ءبروز جمعہ ”یومِ دعا“ منایا گیا۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں قائم مدنی مراکز فیضانِ مدینہ اور مختلف مساجد میں نماز جمعہ کے بعد صلوٰۃُ التوبہ کے نوافل ادا کئے گئے۔اس کے بعد سمندری طوفان سے حفاظت کے لئے اجتماعی طور پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا۔