دعوت
اسلامی کے تحت نگران پاکستان مشاورت نے ساہیوال کے جدول کے دواران گلشن نور ساہیوال میں خاور عطاری
کے گھر پر مدنی حلقے میں شرکت کی ۔وہاں سیاسی و سماجی شخصیات کے
علاوہ ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی
کے جملہ اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر کو اس بارے میں ترغیب دلانے کا ہدف دیا ۔
اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے چندہ جمع کروانے کے لئے رقم جمع کروائی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے اور نیکی
کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کےبارے میں ذہن
بھی دیا ۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)