لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی شمع جلانے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات مختلف مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول علمِ دین سے فیضیاب ہوتے ہیں نیز ان اجتماعات میں انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنے کے بعد اراکینِ شوریٰ سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں اور اشراق و چاشت پر ان اجتماعات کا اختتام ہوتا ہے جبکہ ان اجتماعات میں ذکر و اذکار اور رقت انگیز دعاؤں کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔

علمِ دین کی شمع کو برقرار رکھتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آج 4 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشاء تقریباً 9:15 پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور بعدِ اجتماع عاشقانِ رسول سے عام ملاقات کریں گے۔

اسی طرح کورنگی نمبر 4 کراچی کی جامع مسجد رضا میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، پنجابی کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کی جامع مسجد بہزاد لکھنوی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، العطار ٹاؤن میرپور خاص کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مین قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ کراچی میں رکنِ شوریٰ ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور کٹھیالہ شیخاں روڈ پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ مولانا محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول ہر جمعرات کو اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی دعوت اسلامی مفتی فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہِ علیہ کی صاحبزادی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔ جانشینِ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نکاح پڑھاتے ہوئے ان کے لئے دعائے خیر کی۔

اس پُرمسرت موقع پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، حاجی فاروق جیلانی عطاری، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی اطہر عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ 


جشنِ ولادتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ کے موقع پر 30 اپریل 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع ” افتتاحِ بخاری شریف “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دورۃ الحدیث کے طلبہ و اساتذۂ کرام فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے طلبہ و اساتذۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے شریک تھے۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد ”جلوس رضویہ“ بھی نکالا گیا۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر سنائی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ کرام کو نصیحت کرتے ہوئے انہیں علم دین اچھی نیت کے ساتھ حاصل کرنے کا ذہن دیا۔اس کے بعد خصوصی مدنی مذاکرہ بھی ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیرتِ اعلیٰ حضرت پر گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو تعلیماتِ اعلیٰ حضرت پر عمل کرنے اور منسلک اعلیٰ حضرت پر کار بند رہنے کا ذہن دیا۔

تقریب میں مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ بھی موجود تھے۔


28 اپریل 2023ء  بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں عید ملن اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے والے معتکفین نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا کو بعد رمضان بھی نماز وں کی پابندی کرنے اور نفل عبادات کرنے کے سلسلے میں نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ضلع قصور کوٹ رادھا کشن میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’جھگڑوں کی مذمت اور تباہ کاریوں‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے جامعۃ المدینہ بوائز سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار بندی بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

 


14 اپریل 2023ء  بروز جمعہ پتوکی کے علاقہ ماڈل سٹی ( ہاؤسنگ سکیم) میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد یارسول اللہ کا افتتاح کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نمازِ جمعہ پڑھا کر افتتاح کیا۔

اس موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔جہاں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے نمازِ جمعہ سے پہلے ’’ مسجد بنانے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور اہلِ علاقہ کو مسجد کی مزید تعمیر و آرائش میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے  تحت جامع مسجد مدینہ، مسلم ٹاؤن، ایوبیہ مارکیٹ لاہور میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معتکفین اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ترقی نہ ہونے کی وجوہات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا اور دعوت اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


رواں  سال 17 اپریل 2023ء بروز پیر گورنر ہاؤس کراچی کی مسجد میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب ختم القراٰ ن کی محفل منعقد ہوئی جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’فضائلِ قراٰن ِ پاک ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے سامعین کو کلامُ اللہ کی برکات بتاتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیمات پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں ملک و قوم کی ترقی و بلندی کے لئے دعائے برکت کروائی جس پر شرکا نے اچھے تاثرات کااظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گورنر ہاؤس کراچی میں 26 رمضان المبارک کو دعائے  افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سمیت کثیر تعداد میں اہلیان کراچی نے شرکت کی۔

عصر تا مغرب ہونے والے دعائے افطار اجتماع کی نشست میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ’’مہمان نوازی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

کراچی کی عوام کو ابو الانبیاء حضرت سیدنا ابراہیم عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مہمان نوازی پر مشتمل واقعات بتاتے ہوئے انھیں اپنے رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرنے اور صلہ رحمی سے پیش آنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


جشنِ ولادتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر افتتاحِ بخاری کا سلسلہ ہوگا

”دورۃ الحدیث شریف“ درسِ نظامی (عالم کورس)کی وہ عظیم کلاس ہے جس میں طلبائے کرام کو احادیثِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھنے کا موقع ملتا ہے۔اس کلاس کے آغاز میں صحاحِ ستہ کی سب سے بڑی کتاب ”بخاری شریف“ کے افتتاح اور سال کے آخر میں ختمِ بخاری کے لئے تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی جشنِ ولادت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کے موقع پر 10 شوال المکرم 1444ھ بمطابق 30اپریل 2023ء بروز اتوار رات 09:15 بجے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”افتتاح ِبخاری“کے لئے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس تقریب میں دورۃ الحدیث شریف پاکستان کے طلبائے کرام براہِ راست جبکہ دیگر مقامات پر قائم دورۃ الحدیث کے طلبہ و طالبات بذریعہ مدنی چینل شریک ہوں گے۔

افتتاحِ بخاری میں شیخِ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر اس کی تشریح بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا جائیگا۔


رسم بسم اللہ یا بسم اللہ خوانی:

جب بچہ یا بچی چار سال چار ماہ چار دن کے ہوجائیں تو کسی بزرگ یا کسی اچھے عالمِ دین حافظِ قرآن سے بچے کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھوائی جائے۔

اسی سلسلے میں 26 اپریل 2023ء کو نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی پوتی ایمن عطاریہ کی رسمِ بسم اللہ ہوئی ۔ رسمِ بسم اللہ میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ایمن عطاریہ کو بسم اللہ شریف پڑھائی ۔ اس موقع پر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے دعا بھی کروائی۔


خلیفۂ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آج رات مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں تشریف آوری ہوگی۔ جانشینِ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ فیضان مدینہ اور شہر بھر میں ایک ماہ اور 10 دن اعتکاف کرنے والوں عاشقان رسول سے ملاقات فرمائیں گے۔

اعتکاف کرنے والے تمام عاشقان رسول پابندیٔ وقت کا خیال رکھتے ہوئے نماز عشاء فیضان مدینہ میں ادافرمائیں۔ فیضان مدینہ میں عشاء کی نماز 8:15 بجے ادا کی جائے گی۔