دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 5اکتوبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا اختتام ذکرو درود، رقت انگیز دعا اورصلوٰۃ و سلام پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عثمانیہ مسجد عبد اللہ گوٹھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔