دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے تربیتی اعتکاف کا آغاز ہو چکا ہے جس میں کم و بیش 7 ہزار سے زائد عاشقانِ رسول معتکف موجود ہیں جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں قائم  مدنی مراکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں 10 دن کے سنت اعتکاف کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے تربیتی اعتکاف میں کراچی کے مختلف علاقوں سمیت سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے عاشقانِ رسول اعتکاف کے لئے آئے ہوئے ہیں جن کے لئے 24گھنٹے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف موجود ہے نیز کسی بھی قسم کی ایمرجنسی اور ہنگامی صورت ِ حال سے نمٹنے کے لئے فائر بریگیڈ اور ایمبولنس سروس کا انتظام کیا گیا ہے۔

معتکفین کی تربیت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبہ دارالسنہ کے ذمہ دار مولانا عبد الرؤف عطاری مدنی نے بتایا کہ اس تربیتی اعتکاف میں نماز، تلاوتِ قراٰن، ذکر و اذکار ،نفلی عبادات اور سیکھنے سکھانے کے مختلف حلقوں سمیت عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بیانات کاسلسلہ ہوتا رہتا ہے۔

اسی طرح روزانہ بعد نمازِ فجر امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہیں جبکہ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور شرعی اعتبار سے تربیت کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ بعد نمازِ عصر اور بعد نمازِ تراویح امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ رسول کے درمیان مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےافراد کی دینی، دنیاوی اور معاشی ضروریات کے سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔

اس تربیتی اعتکاف میں بیرونِ ملک سے آئے اسلامی بھائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے، اس حوالے سے اورسیز ذمہ دار سیّد محمد احسن عطاری نے مدنی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول اپنے اپنے ملکوں میں جو سحری و افطار کرتے ہیں اسے مدِ نظر رکھتے ہوئے اُن کے لئے سحری و افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

بعدِ اعتکاف خوش نصیب عاشقانِ رسول 12 ماہ، ایک ماہ اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں عید الفطر کی چاند رات کو سفر کریں گےاور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام جامع مسجد مدینہ، مسلم ٹاؤن، ایوبیہ مارکیٹ لاہور میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ ترقی نہ ہونے کی وجوہات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے آخر میں شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا اور دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن دینے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


ان دنوں   دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی دینی کاموں کے سلسلے میں ملتان کے دورے پر ہیں۔ بروز جمعہ 07اپریل2023 ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی کے اطراف میں رکنِ شوریٰ کی دعوت پر اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ایک غیر مسلم نے کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا ۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے انہیں اسلام سے متعلق چند اہم ضروری باتیں سکھائیں اور مسلمان کرکے ان کا اسلامی نام محمد رمضان رکھا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے تاجروں میں سیکھنے  سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں آنے والے تاجروں کو زوال کے اسباب اور دعوتِ اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا ۔

ساتھ ہی شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع آنے اور دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن سے تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر بعض تاجر حضرات نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی جبکہ دیگر نے آئندہ دنوں میں ڈونیش جمع کروانے کی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد نور مصطفی، الاحمد گارڈن، واہگہ ٹاؤن، لاہور میں بعد نماز فجر سیکھنے سکھانے  کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان ِرسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا، بیان کے آخر میں عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کی دینی خدمات کا تعارف کروایا اور انھیں دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا ۔ تاہم اختتام پر شرکا نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز تھانہ کالا باغ میں افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں ایس ۔ ایچ ۔او کالا باغ عمر فاروق شاہ  ودیگر تفتیشی افسران و عملہ نے شرکت کی ۔

افطار اجتماع میں تحصیل ذمہ دار مولانا عمیر عطاری مدنی نے شرکا سے بیان کرتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ ماہ رمضان میں اعتکاف کرنے اور اپنے مال میں سے غریبوں کو صدقہ و خیرات کرتے رہنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل عیسیٰ خیل/ڈسٹرکٹ میانوالی ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت نیو کراچی ٹاؤن میں ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام اور مدرسۃالمدینہ کے ناظمین و مدرسین کی شرکت رہی۔

اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی و تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ بیان تمام اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ڈونیشن جمع کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے سابقہ نگرانِ شوریٰ مرحوم حاجی مشتاق عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے19 مارچ 2023ء بروز اتوار بابری چوک کراچی کی جامع مسجد کنزالایمان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف کےبعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیابان پٹنی گلشن معمار کراچی میں جامع مسجد عثمانِ غنی کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام19 مارچ 2023ء بروز اتوار ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول  نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے نمازِ مغرب سے مسجد کا افتتاح کیا ۔بعد نمازِ مغرب رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


میمن گوٹھ کراچی میں جامع مسجد غنی سلیمان کے افتتاح کے موقع پر دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے اذانِ عصر سے مسجد کا افتتاح کیا اور نمازِ عصر پڑھائی۔بعد نمازِ عصر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شورٰی حاجی محمد امین عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی برکت علی عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور پنجاب کے علاقے پاجیاں، بحریہ آرچرڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک کی آمد کے سلسلے میں استقبالِ رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”زوال کے اسباب اور رمضانُ المبارک میں عبادت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک ماہ و آخری عشرے کا اعتکاف کرنے، ماہِ رمضان کے پورے روزے رکھنے، پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور دعوتِ اسلامی کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے عطیات دینے کی ترغیب دلائی ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم جامع مسجد کنزالایمان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان مشاورت، شعبہ عشر، شعبہ عطیات بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو رمضانُ المبارک کے پورے مہینے اور آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو اعتکاف میں بیٹھانےنیز پچھلے سال سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)