دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 ستمبر 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا اختتام ذکرو درود، رقت انگیز دعا اورصلوٰۃ و سلام پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں تندوری ریسٹورنٹ مین شاہراہِ ریشم نزدمری بائی پاس حویلیاں (ضلع ایبٹ آباد) سے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، ستلج فٹ بال گراؤنڈ اوکاڑہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری، حنفیہ مسجد مین قائد آبادمرغی خانہ اسٹاپ میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، میمن مسجد میمن نگر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں نگران مجلس پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔