دعوتِ اسلامی کے تحت  کراچی میں ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں کراچی سٹی کے ڈسٹرکٹ، ٹاؤن اور مختلف شعبہ جات کے نگران اسلامی بھائیوں نے آن لائن جبکہ کراچی سٹی کے ڈویژن نگران اسلامی بھائیوں نے براہِ راست شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی سٹی حاجی فضیل رضا عطاری نے ٹیلی تھون (عطیات مہم) سمیت دیگر دینی کاموں سے متعلق کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے کراچی کے ذمہ داران کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)