آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا،
امیر اہلسنت مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے

علم
دین کو عام اور مسلمانوں کے دلوں میں اس
کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے آج رات مؤرخہ 20 مئی 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
مدنی
مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے علم و حکمت سے بھر پور جوابات ارشاد
فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

15مئی
2023ء کودعوتِ اسلامی کی جانب سے صدر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی علی عطاری اور فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی
۔
(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آج مدنی چینل پر براہ راست ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع میں رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری بیان فرمائیں گے

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 18 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد
مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ بائی پاس 28 والا موڑ میاں چنوں پنجاب سے براہ
راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم
عطاری، فیضان اسلام مسجد خیابان سحر 84/3 فیز7 ڈیفنس کراچی میں رکن شوریٰ حاجی
محمد رفیع عطاری، جامع مسجد حسینی جزیرہ بھٹ مین جیٹی کیماڑی کراچی میں رکن شوریٰ
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغ دعوت
اسلامی فضیل عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ چکوال میں نگران پروفیشنلز فورم (دعوت
اسلامی)
محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
.jpg)
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری نے مدرسۃ المدینہ عباس پور
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقاتیں کی۔
اس
موقع پر نگران کشمیر مشاورت نے بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے
والدین کا ادب کرنے، سرپرستوں کے ساتھ مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری کی کشمیر میں مفتی
محمدحسین چشتی صاحب سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری نے دیگر
ذمہ داران کے ہمراہ عباس پور میں مفتی
کشمیر مفتی محمدحسین چشتی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی و
فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا۔
دورانِ
ملاقات نگران کشمیر مشاورت نے مفتی صاحب کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی
جبکہ مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی صحت و
تندرستی کےلئے دعائیں کیں۔
.jpg)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی / وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے زیر
اہتمام 11 مئی 2023ء کو حاجی کیمپ سلطان آباد کی
جامع مسجد میں حج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی حاجی عبد الاحد عطاری نے شرکا کو احرام باندھنے کا طریقہ، میقات اور حج
کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ دیگر امور کے حوالے سے رہنمائی کی۔ حاجی عبد الاحد
عطاری نے عازمین حج کو حاضری مدینہ کے آداب اور طریقہ بھی بیان کیا ۔
نشست
کے بعد شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ دار حاجی عبد الاحد عطاری نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر افسران و اسٹاف سے ملاقات کی۔

تفصیل:
مسلمانوں
کے عقائد،نظریات اور ایمان کی حفاظت
کرنے والی عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 12مئی 2023ء کو فیضانِ عطار مسجد گلشن اقبال بلاک 15
میں یاد ِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی ذمہ داران اور اہلِ علاقہ سمیت رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری نے بھی شرکت کی۔
وہاں مرکزی
مجلس ِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’یادِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے
اجتماع کو ماہ رمضان کی طرح عام دنوں میں بھی نمازوں کی پابندی اور تلاوتِ قرآن پاک کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب
سے 12 مئی 2023ء بروز جمعہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی محمد نعیم
خان عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ کوٹ سندھواں والا تحصیل پتوکی میں دعوت اسلامی کو
دی جانے والی زیرِ تعمیر مسجد اور مدرسۃ المدینہ کی جگہوں کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر مسجد کمیٹی سے جلد تعمیرات مکمل کرنے اور یہاں دینی کام شروع کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جس پر مسجد انتظامیہ نے بھر پور انداز میں انتظامات کو چلانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
٭اس کے علاوہ نگران ڈسٹرکٹ مشاورت حاجی
محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ کامیگا
روڈ پتوکی میں دعوت اسلامی کو دیا جانے
والے 19 مرلہ پلاٹ کا وزٹ کیا۔اسی طرح ہنجرائے
کلاں تحصیل پتوکی میں زیر تعمیر 30 مرلہ مدرسۃُ المدینہ پلاٹ کا
بھی وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کو ان کی
تعمیرات کے سلسلے میں رہنمائی کی اور
اہداف دیئے ۔(رپورٹ:
علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں SEP FGRF (SKILLS
ENHANCEMENT PROGRAMME)کی نیو برانچ کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں قرب و جوار کے
کثیر اسلامی بھائی داخلہ لے کر اپنی اسکلز میں اضافہ کر سکیں گے۔
معلومات کے مطابق17 مئی 2023ء بروز بدھ سے SEP FGRF کی نیو
برانچ میں انگلش لینگویج کورس کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا جائے گا جس کی ٹائمنگ
دن 2 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گی نیز ہفتے
میں 6 دن پیر تا ہفتہ کلاسز ہوں گی۔
جو
اسلامی بھائی اس کورس میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ 15 مئی 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں رجسٹریشن کے لئے رابطہ فرمائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج مدنی چینل پر لائیو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بیان فرمائیں گے

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 11 مئی 2023ء بروز جمعرات
دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین
شوریٰ و مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں ہونے والے ہفتہ وار
اجتماع سے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری براہِ راست مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری،
فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری
اور فٹبال گراؤنڈ گلشن معمارT3 جامع مسجد ابن آدم چار مینار سیکٹر میں رکنِ
شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پروفیسرز کے درمیان حاجی
یعفور رضا عطاری کا بیان

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی لاہور میں میٹ اپ کا سلسلہ
ہوا جس میں یونیورسٹی کے پروفیسرز نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کریکٹر
بلڈنگ“ کے موضوع پر بیان کیا اور دیگر امور پر پروفیسرز سے گفتگو کی۔آخر میں
پروفیسرز سے ملاقات اور ان میں رسائل تقسیم کرنے کا سلسلہ ہوا۔

دعوت
اسلامی کے تحت داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد جنازہ گاہ مزنگ میں عید ملن
اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور ذمہ دارانِ دعوت اسلامی نے
شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”بُری صحبت کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مئی 2023ء ماہ مدنی قافلے کے طور پر منانے کا ذہن دیا۔آخر
میں شرکا نے رکن شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔