دعوتِ اسلامی کے تحت  ایک بار پھر یومِ رضا و استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں 10ستمبر2023ء بروز اتوار کاربازار گراؤنڈ11-D نیو کراچی میں گراؤنڈ اجتماع کا انعقاد ہونے جارہا ہے ۔

اس اجتماع پاک کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے تلاوتِ قرآنِ پاک ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوگاجس میں خصوصی بیان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی فرمائیں گے ۔

واضح رہے کہ! یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔کراچی میں موجود عاشقانِ رسول سے گراؤنڈ اجتماع میں مدنی پرچموں کے ساتھ شرکت کی مدنی التجا ہے اور دیگر شہر وں و ممالک کے اسلامی بھائیوں سے بذریعہ مدنی چینل اجتماع پاک کی نشریات کو ملاحظہ کرنے کی درخواست ہے ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)