وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قریبِ شہر راولپنڈی میں واقع جامع مسجد نور مدینہ ڈھوک حسو میں  گزشتہ روز ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام، ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور عاشقانِ رسول کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”دعوتِ اسلامی فیضانِ اولیاء ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر مرحومینِ دعوتِ اسلامی کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے 15 ستمبر 2023ء کو کراچی روانہ ہونے والی میلاد ایکسپریس کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کے نام لکھوائے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)