تعارف پاکستان مشاورت آفس

کسی بھی تنظیم یااِدارے کا’’ آفس” اس کا انتظامی مرکز اور کنٹرولنگ روم کہلاتا ہے۔ یہ انسانی جسم میں دماغ کی طرح ہے۔ ان دفاتر کے ذریعے تنظیمی ہرارکی کی مختلف سطحوں پر کام کرنے والے افراد ایک دوسرے سے مربوط ہوتے ہیں۔ آفس کے ذریعے مختلف امور جیسے انتظامات ، مالیات، پرفارمنس وغیرہ کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی کمی ہے تو بہتری کے اقدامات کیےجا سکیں،اور جملہ امور (Accuracy and Quality) کے ساتھ سر انجام دیے جا سکیں ۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نورِ اسلام عام کرنے میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے۔ ملکِ عزیز پاکستان میں 75سے زیادہ ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے بڑے پیمانے پر خدمتِ دِین کا سلسلہ جاری ہے،ملکی سطح پر ان تمام کاموں کی دیکھ بھال کرنے کے لئے فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگرانِ پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہِد عطّاری سلمہ الباری کی زیرِ نگرانی ایک ڈیپارٹمنٹ قائم ہے، جسے پاکستان مشاورت آفس کہتے ہیں۔

پاکستان مشاورت آفس کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے ایک مجلس قائِم کی گئی ہے، جس کے تحت 10 ذیلی شعبہ جات ہیں، اور ان شعبہ جات کو 40 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1.SOPsڈیپارٹمنٹ : میں 12دینی کاموں اور شعبہ جات کی تمام سطحوں کی KPIs تیار کی جاتی ہیں اور ان شعبہ جات کے کام کرنے کے طریقہ کار پر مشتمل مدنی پھول اور ان تمام ذمہ داران کی JDs (تنظیمی ذمہ داریوں کے مدنی پھول)بنائے جاتے ہیں ۔

2.شیڈول ڈیپارٹمنٹ:میں تمام سطحوں کے ذمہ داران کے پیشگی و عملی جدول سوفٹ وئیر کے ذریعے لیے جاتے ہیں اور وقف مبلغین اور پاکستان مشاورت آفس کےHR سے متعلق کام کیے جاتے ہیں۔

3.تنظیمی کورسز ڈیپارٹمنٹ: میں ذمہ داران کو ان کی ذمہ داری سے متعلق تنظیمی کورسز کروائے جاتے ہیں اور مبلّغین کا مسائل نماز ٹیسٹ لیا جاتا ہے ۔

4.فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ:یہ دعوت اسلامی (پاکستان) کا کمپلین سنٹر ہے جس کے لئے CMS کے نام سے ایپ بھی موجود ہے اس میں تنظیمی کاموں سے متعلق موصول ہونے والے مسائل تنظیمی و شرعی رہنمائی کے مطابق حل کروائے جاتےہیں ،دعوت اسلامی سے متعلق موصول ہونے والی تجاویز پر ورکنگ کی جاتی ہے اسی طرح انسپیکشن کا نظام بنا ہوا ہے جس کے تحت سرپرائز وزٹ کیے جاتے ہیں، تمام شعبہ جات کے کام کرنے کے طریقہ کار کی شرعی سکینگ کروائی جاتی ہے، مدنی مشوروں میں طے ہونے والے Tasks اور دعوت اسلامی کی Buildings کی (Maintenance)کی تکمیل کے لئے ذمے داران سے فالو اپ کیا جاتا ہے ۔

5.پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ: اس ڈیپارٹمنٹ میں ملک بھر کے تمام شعبہ جات، تمام ذیلی حلقوں کے 12 دینی کاموں کی ماہانہ کارکر دگی UC وائز سافٹ ویئر کے ذریعے لےکر مزید ترقی کے اقدامات کروائے جاتے ہیں ۔اسی طرح مختلف تنظیمی ایونٹس ،بڑی راتوں کے اجتماعات اور بزرگان دین کے ایام پر ایصال ثواب کی کاردگی جمع کی جاتی ہے اور نگران و ذمے داران کی تقرری یا تبدیلی کی صورت میں انکا ڈیٹا سوفٹ وئیر میں اپڈیٹ کیا جاتا ہے نیز ان کی ذمے داری سے متعلق جے ڈی ، مدنی پھول وغیرہ پر مشتمل تنظیمی پیکج سینڈ کیا جاتا ہے ، اسی طرح تمام سطحوں کےتنظیمی واٹس ایپ گروپس کو Manageکیا جا رہا ہے۔

6.تنظیمی اپ ڈیٹس ڈیپارٹمنٹ: کے ذریعے تنظیمی پالیسز، تنظیمی اپڈیٹس،نگران پاکستان مشاورت کے مدنی مشوروں کے مدنی پھول جاری کیے جاتے ہیں ، تنظیمی رسائل اور بیانات کی چیکنگ کی جاتی ہے۔نگران پاکستان مشاورت سے تعزیت ، دعا اور نام وغیرہ کے پیغامات لے کر عاشقان رسول تک پہنچائے جاتے ہیں ۔اور ان کے شیڈول کی Planning & Announcement کا کام بھی اسی شعبے کے ذمےہے ۔

7.تنظیمی میڈیاڈیپارٹمنٹ: دعوت اسلامی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی نگران پاکستان مشاورت کے سوشل اکاؤنٹس کو مینیج کیا جا رہا ہے،مختلف ایونٹس کے پروگرامز اور بیانات سوشل میڈیا پر لائیو کیے جاتے ہیں، گرافک ڈیزائنگ ،ویڈیو ایڈیٹنگ اورپروڈکشن سے Related تمام کام اسی شعبے میں کیےجاتے ہیں۔تنظیمی ویب سائٹ ORGکو مینیج کرنا،اس پر تنظیمی ڈیٹا اپلوڈ کرنا اور تنظیمی کورسز کی پریزنٹیشن تیار کرنا بھی اسی شعبے کے ذمے ہے۔

8.تنظیمی سوفٹ وئیر ز ڈیپارٹمنٹ: دعوت اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی ذمہ داران کو آسانی فراہم کرنے اور دینی کاموں کو فاسٹ کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تنظیمی سافٹ ویئرز بنائے جاتے ہیں۔

9.ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ(شعبہ انتظامی امور): میں مدنی مذاکرہ ہال میں ہونے والے مدنی مشوروں کی تیاری اور آفسزکے جملہ انتظامات کو سر انجام دیا جا رہا ہے،فیضان مدینہ فیصل آباد کے سسٹم سپورٹ کا کام بھی اسی شعبے کے تحت ہے ،اسی طرح پاکستان مشاورت آفس کو خود کفیل کرنے کے لئے مختلف اقدامات بھی کیے جارہے ہیں ۔

10.فنانس ڈیپارٹمنٹ(پاک آفس): پاکستان کے تمام شعبہ جات کی ماہانہ آمدن اور اخراجات کا ریکارڈ رکھنا ،شعبہ جات سے آمدن و خرچ ٹیلی کروا نا، آمدن بڑھانے کی تجاویز پیش کرنااور Traveling Expenses کو کنٹرول کرنے کےلئےمختلف کمپنیوں سے ڈسکاؤنٹ لینے پر ورکنگ کرنا، ای رسید مینیجمنٹ اور شعبہ جات کی فنانس پالیسیز بنانا اسی ڈیپارٹمنٹ کے ذمے ہے۔

اللہ پاک ان تمام شعبہ جات کو دِن دُگنی، رات چُگنی ترقیاں نصیب فرمائے، شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے صدقے ہمیں اخلاص و استقامت کے ساتھ خِدْمتِ دِین کی سَعَادت عطا فرمائے۔ آمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

دعوت اسلامی کی تنظیمی معلومات حاصل کرنے کےلئے دعوت اسلامی کی تنظیمی ویب سائٹ ORG کا وزٹ کریں