
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے کردار کو مزید بہتر کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ نے مئی 2023ء کو ماہ مدنی
قافلہ کے طور پر منانے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے
والے ناظمین کو تحائف بھی دیئے گئے۔
اقصیٰ مسجد اکبر روڈ، صدر کراچی میں مکتبۃ المدینہ
کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا

دعوت
اسلامی نے عاشقان رسول کو مطالعے کا شوق
دلانے اور کتابوں سے رشتہ جوڑنے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کر رکھے ہیں۔ ان ہی میں
سے ایک شعبہ ”مکتبۃ المدینہ“ بھی ہے جس کی ملک و بیرون ملک 46 برانچز قائم ہیں جہاں سے مطالعہ کے شوقین
افراد کتابیں خرید کر اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔
5
مئی 2023ء بروز جمعۃ المبارک جامع مسجد اقصیٰ صدر ریگل چوک ، اکبر روڈ کراچی میں
اطراف کے رہائشیوں اور وہاں مختلف آفسز، کمپنیز اور دکانوں پر کام کرنے والے افراد
کی آسانی کے لئے نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔نئی برانچ کا افتتاح دار الافتاء
اہلسنت کے مفتی محمد شفیق عطاری مدنی صاحب نے کیا اور دعاکروائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت جامع مسجد اکبر مغلپورہ لاہور میں عظیم الشان یوم
ِقفل مدینہ اجتماع کا انعقادہواجس میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کو زبان کی حفاظت کرنے پر مدنی پھول دیئے
اور امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ’’ خاموش شہزادہ‘‘ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:
غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں پریس کلب کوٹ مٹھن میں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے وزٹ کیااور وہاں موجود صحافیوں، صدر پریس کلب ملک عاشق فریدی، جنرل
سیکرٹری اے ڈی عامر تھہیم ،نائب صدر رانا ریاض سمیت دیگر صحافیوں سے ملاقاتیں کیں۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات
کو نیکی دعوت دی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی۔ اس موقع پر تحصیل نگران ناظم محمود عطاری ، ساجد رسول عطاری اور نوید الرحمن عطاری بھی تھے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے پچھلے سال کی طرح
اس سال بھی سرکاری اسکیم کے تحت حج پر
جانے والے حاجیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
تحت 3 مئی 2023ء بروز بدھ سے کراچی کے
علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری بینکویٹ میں اس تربیتی سیشن کا انعقاد کیا
جا چکا ہے جس کا اختتام 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ کو ہوگا۔
معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے
رکن مفتی علی اصغر عطاری وہاں موجود کثیر عاشقانِ رسول کو مناسکِ حج، فلسفۂ حج
اور انتظامی امور کے حوالے سے تربیت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں مبلغینِ دعوتِ اسلامی حج کے اراکین
سمیت دیگر اہم امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس تربیتی سیشن کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 1
بجے تک ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان
فرمائیں گے

لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی شمع جلانے اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات مختلف مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول
علمِ دین سے فیضیاب ہوتے ہیں نیز ان اجتماعات میں انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری
کرنے کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنے کے بعد اراکینِ شوریٰ سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے
بیانات کرتے ہیں اور اشراق و چاشت پر ان اجتماعات کا اختتام ہوتا ہے جبکہ ان اجتماعات میں ذکر و اذکار اور
رقت انگیز دعاؤں کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔
علمِ دین کی شمع کو برقرار رکھتے ہوئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آج 4 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ
عشاء تقریباً 9:15 پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور بعدِ اجتماع عاشقانِ رسول سے عام
ملاقات کریں گے۔
اسی طرح کورنگی نمبر 4 کراچی کی جامع مسجد رضا
میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، پنجابی کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد مدینہ
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کی جامع
مسجد بہزاد لکھنوی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، العطار ٹاؤن میرپور
خاص کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مین قائد
آباد مرغی خانہ اسٹاپ کراچی میں
رکنِ شوریٰ ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور کٹھیالہ شیخاں روڈ
پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ مولانا
محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول ہر جمعرات کو اپنے اپنے شہروں
میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل
کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جانشین امیر اہلسنت نے مفتی دعوت اسلامی کی بیٹی
اور رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری کے بیٹے کا نکاح پڑھایا
.jpg)
خلیفۂ
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مفتی
دعوت اسلامی مفتی فاروق عطاری مدنی رحمۃُ اللہِ
علیہ
کی صاحبزادی اور مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سید ابراہیم عطاری کے صاحبزادے کا
نکاح پڑھایا۔ جانشینِ امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نکاح پڑھاتے ہوئے ان کے لئے دعائے خیر کی۔
اس
پُرمسرت موقع پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
اراکین شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری،
حاجی فاروق جیلانی عطاری، مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی اطہر عطاری
سمیت دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔
جشن ولادت اعلیٰ حضرت کے موقع پر افتتاح بخاری شریف
کا انعقاد، امیر اہلسنت نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی

جشنِ
ولادتِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہِ
علیہ کے
موقع پر 30 اپریل 2023ء کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
اجتماع ” افتتاحِ بخاری شریف “ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے دورۃ
الحدیث کے طلبہ و اساتذۂ کرام فیضان
مدینہ کراچی میں براہ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے طلبہ و اساتذۂ کرام مدنی چینل کے ذریعے شریک تھے۔
اجتماع
کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد ”جلوس رضویہ“ بھی نکالا گیا۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھ کر
سنائی۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے طلبہ
کرام کو نصیحت کرتے ہوئے انہیں علم دین اچھی نیت کے ساتھ حاصل کرنے کا ذہن دیا۔اس
کے بعد خصوصی مدنی مذاکرہ بھی ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سیرتِ اعلیٰ حضرت پر گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو تعلیماتِ اعلیٰ حضرت پر عمل کرنے اور منسلک اعلیٰ حضرت پر کار بند رہنے کا ذہن دیا۔
تقریب
میں مفتیانِ کرام، نگرانِ شوریٰ اور اراکینِ شوریٰ بھی موجود تھے۔

28
اپریل 2023ء بروز جمعہ جامع مسجد فیضانِ
امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں عید ملن اجتماع ہواجس میں تحصیل نگران محمد امتیاز
عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے
والے معتکفین نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے شرکا
کو بعد رمضان بھی نماز
وں کی پابندی کرنے اور نفل عبادات کرنے کے سلسلے میں نیکی کی دعوت پر مشتمل مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: علی ریاض
عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے ضلع قصور کوٹ
رادھا کشن میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

14
اپریل 2023ء بروز جمعہ پتوکی کے علاقہ
ماڈل سٹی ( ہاؤسنگ سکیم) میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامع مسجد یارسول اللہ کا افتتاح
کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ نگران حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نمازِ جمعہ پڑھا کر
افتتاح کیا۔
اس
موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ
اسلامی کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔جہاں ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بھائی نے نمازِ جمعہ سے پہلے ’’ مسجد بنانے کے فضائل ‘‘
کے موضوع پر بیان کیا اور اہلِ علاقہ کو مسجد کی مزید تعمیر و آرائش میں اپنا حصہ شامل کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی
ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ایوبیہ
مارکیٹ لاہور کی مدینہ مسجد میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے تحت جامع مسجد مدینہ، مسلم ٹاؤن، ایوبیہ مارکیٹ
لاہور میں بعد نمازِفجر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں معتکفین اور مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ترقی نہ ہونے کی وجوہات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔بیان کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف
کروایا اور دعوت اسلامی کو مدنی عطیات دینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں
نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)