دنیا بھر   میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28اگست 2023ء کو ڈسٹرکٹ بہاولنگر تحصیل ہارون آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل ہارون آباد کے یوسی نگران و ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و ڈسٹرکٹ نگران حافظ ناصر عطاری نے شرکا کو 12دینی کام اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جبکہ یوم دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ یوم ختم نبوت اور عرس ِاعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کےمواقوں پر اجتماعات منعقد کرنے اور اِن کے بہترین انتظامات کرنے پر تبادلہ ٔ خیال کیا۔

٭دوسری جانب 27 اگست 2023ء کو بہاولنگر ڈسٹرکٹ تحصیل منچن آبادمیں بھی میٹنگ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و ڈسٹرکٹ نگران حافظ ناصر عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی 12دینی کام، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانےاور یوم دعوت اسلامی نیز یوم ختم نبوت و عرسِ اعلی ٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ پر ہونے والے پروگرامز کے بارے میں تربیت کی۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)