23اگست 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صادق آباد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے 12دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے اور یوم دعوت اسلامی پر ہونے والے اجتماع کے انتظامات کے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے ۔

دوسری جانب ربیع الاول میں بذریعہ میلادی ٹرین کراچی فیضان مدینہ کو روانہ ہونے والے مدنی قافلے کے لئے اچھے انداز میں تیاریاں کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)