25 اگست 2023ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت پشاور کی فیضان مکہ مسجد فقیر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ نے مدنی پھول بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں بہترین کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔